مقبول ترین پاکستانی ڈرامے کبھی میں کبھی تم نے ملک سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت حاصل کی ہے، اب اس کی آخری قسط کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ چند روز سے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ڈرامہ سیریل” کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا اور اب نجی ٹی وی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode
نجی ٹی وی کی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو آئندہ ماہ نومبر میں سینماؤں میں دکھایا جائے گا، ڈرامے کی آخری قسط 5 نومبر کو اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت اس ڈرامے کو پڑوسی ممالک جیسے بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں بھی دیکھا جا چکا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔بنے گی۔جس کی ایڈوانس بکنک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، ڈرامے میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوے گر ہوئے ہیں۔
مذید پڑھیئں
کبھی میں کبھی تم” کے ڈائریکٹر کو بدعایئں”
ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط کو سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کے اعلان پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ڈرامہ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے جوڑے شرجینا اور مصطفی کی جدوجہد پرمبنی ہے۔ کہانی کا اصل آغاز مصطفیٰ کی والدہ کی جانب سے جوڑے کو بے دخل کرنے کے بعد ہوا اور انہیں کرائے کے ایک خستہ حال اپارٹمنٹ میں رہنے پر مجبور کیا گیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اب اسے بھی اس کی دولت مند بہو رباب نے بے گھر کر دیا ہے، جسے اپنے شوہر کے اپنی بہترین دوست کے ساتھ تعلقات کا پتہ چل جاتا ہے۔
، عدیل (عماد عرفانی) اب جیل میں ہے، اور اس کی بیوی جو کہ ایک طاقتور کاروباری شخصیت ہے، نے اس کی دھوکہ دہی کے بعد معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب ڈرامہ کے مرکزی کردار شرجینا (ہانیہ عامر) اور مصطفی (فہد مصطفی) اپنی آنے والی قسمت میں لکھے کا انتظار کررہے ہیں۔ کئی ناکامیوں کے بعد، دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں مصطفی جب کامیاب کی طرف جانے لگتا ہے تو شرجینا کو وقت نہیں دے پاتا جس کی وجہ سے کیون شرجینا کو مس کیرج کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور وہ اس کا الزام مصطفی ٰپر ڈالتی ہے۔
اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عشق مرشد‘ کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کی وجہ سے آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جا چکی ہیں۔ اب ’کبھی میں کبھی تم‘ کا اختتام بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔
اس ڈرامے کو پڑوسی ممالک جیسے بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں بھی دیکھا جا چکا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔
0 Comments