جاوید آفریدی ملک میں بلٹ ٹرین چلانے کیلئے کوشاں


0

دنیا آج جدیدیت کی عروج پر پہنچ چکی ہے، ترقی یافتہ ممالک روز نت نئی ایجادات کے ذریعے انسانی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دنیا میں آج وقت کو سب سے بڑی چیز تصور کیا جاتا ہے کہ کیسے انسان کا وقت بچایا جاسکے اور جلد از جلد کام سر انجام دیا جا سکے۔ لیکن افسوس کے ساتھ پاکستان سمیت کئی ممالک اس دوڑ میں ابھی پیچھے ہیں، ہمارے مسائل تخلیقی نہیں بلکہ ابھی تک انتظامی ہیں، جیسے کچرے اٹھانے کا ناقص نظام، ٹرانسپورٹ سروس کی عدم دستیابی، سڑکوں کی مرمت وغیرہ وغیرہ۔

ان ہی بنیادی مسائل کو دیکھتے ہوئے ہائیر گروپ کے سی ای او اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ملک میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید سے جدید بنانے کے لئے ملک کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش تیز کردیں ہیں۔

Image Source: Geo.tv

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا “پشاور سے کراچی تک موٹر وے کے ساتھ ساتھ بلٹ ٹرین “.

جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئیٹس میں کچھ اعداد وشمار بھی بیان کئے، جن کے مطابق پشاور سے کراچی کا سفر تقریباً 1872 کلوميٹر ہے، جبکہ بلٹ ٹرین کی رفتار 350 فی گھنٹہ ہوگی اور پھر اس حساب سے پشاور سے کراچی کا کل سفر 5 گھنٹے اور 30 منٹ میں طے ہوسکے گا۔ اس سلسلے میں ہائیر گروپ کے سی ای او جاوید آفریدی نے کچھ تصاویریں بھی شئیر کیں، جس میں انہیں بلٹ ٹرین کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے پاکستان میں اچھی سفری سہولیات ہميشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہی ہیں، عید تہوار کے موقع پر لوگوں کو جب اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کرنے جانا ہوتا ہے تو ٹرینیں اور بسوں کی تعداد محدود ہوتی ہے، لوگ انتہائی مشکل میں سفر کرتے ہوئے اپنی منزلوں تک پہنچتے ہیں۔ لوگوں سے دفتروں سے اگر ایک ہفتے کی چھٹی ملتی ہے تو 2 ست 3 محض سفر میں ہی خراب ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ یہ منصوبہ اگر مکمل ہوتا ہے تو یقیناً دور دوراز علاقوں میں سفر کرنے والوں کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہ ہوگا۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہمیشہ سے ملکی خدمت کو اولین ترجیح رکھا ہے، ان کی خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے جہاں انہیں گزشتہ برس صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا وہیں انہیں گزشتہ ماہ ایک عالمی اعزاز سے نوازا گیا تھا، جس میں چین کی حکومت کی جانب سے انھیں سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس حوالے سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب ہوئی تھی، جس میں جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے آن لائن ایوارڈز میں خود شریک بھی ہوئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *