اسرائیلی جارحیت سے 10 ہزار فلسطینی بے گھر، 132 شہید اور سینکڑوں زخمی

اسرائیل اور حماس کے مابین جاری لڑائی پانچویں روز میں داخل ہوگئی، اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کی صبح ایک بار پھر سے غزہ کو اپنے بدترین فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ جس کے جواب میں حماس کے مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کئے گئے۔ اس دوران امریکی اور عرب سفارتکاروں نے دونوں فریقین میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

فلسطینی پیرا میڈیکلس کے مطابق گزشتہ رات سے غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس دوران دہشت گرد اسرائیل فورسز کی جانب سے مہاجرین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

Image Source: Reuters

اس موقع اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں موجود حماس کی ایک فوجی انٹیلیجنس سہولت اور راکٹ لانچنگ کے مقامات پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

اس موقع پر فلسطین کے وزیر مذہبی امور نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے اپنی بمباری کے ذریعے ایک مسجد کو شہید کر دیا ہے، جبکہ فوجی ترجمان کے مطابق آرمی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

سرحد کے اس پار، جنوبی اسرائیلی کے بیشتر حصوں میں سائرن بجنے لگے، جس کے بعد رہائشی پناہ کے لئے محفوظ مقام پر بھاگتے دکھائی دیئے۔ جبکہ اسرائیلی راکٹوں نے بیرسببہ اور اشدود کے شہروں میں عمارتوں کو نشانہ بنایا تاہم ابھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہیں۔

حالیہ کشیدگی ختم ہونے کا کوئی نشان نہیں ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین اور فلسطینی سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعے کے روز 11 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی۔

واضح رہے پیر سے لیکر اب تک غزہ میں کم از کم 132 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطین پیرا میڈکس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 32 بچے اور 21 خواتین شامل ہیں، جبکہ 950 افراد زخمی ہیں۔

اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، حالیہ کشیدگی میں اس کے 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سرحد پر گشت کرتے ہوئے ایک فوجی اور دو بچوں سمیت چھے شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب اقوامی متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے فلسطین اسرائیل مسئلے پر اتوار کے روز اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں اس معاملے پر بات کی جائے گی۔ جبکہ اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے سفیر ہادی امر جوکہ نائب اسسٹنٹ سیکریٹری برائے اسرائیل اور فلسطینی امور ہیں، وہ جمعے کے روز روانہ ہوگئے ہیں۔

اس موقع پرناسرائیل میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد “ایک پائیدار پرسکون کی طرف کام کرنے کی ضرورت کو تقویت دینا ہے۔”

خیال رہے اسرائیل نے جمعے کے روز دن بھر حملے کئے اور متعدد معصوم اور نہتے شہریوں کو جاں بحق کر دیا۔ اسرائیل کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے کئی کلو میٹر سرنگوں، لانچنگ سائٹس اور اسلحہ بنانے والے گوداموں کو تباہ کر دیا تھا۔

فلسطینی عوام جانب سے سائرن، ریڈیو، ٹی وی نشریاتی مداخلتوں اور سیل فون کے بیپوں پر سرخ انتباہات ایڈجسٹ کیا ہوا ہے، جوں ہی انہیں اس پر سگنلز موصول ہوتے ہیں، وہ فوری محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہیں۔

لیکن یہاں افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم پر آج پوری عالمی برادری خاموش ہے، ایک جانب اسرائیل فورسز نے فلسطین کی سڑکوں کو خون نہلا دیا ہے، تو دُوسری جانب اسرائیل عوام کو فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پر خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago