اسلاموفوبیا کیا ہے اور اس کے اصل حقائق کیا ہیں؟


-1
-1 points

اسلاموفوبیا کی اصطلاح اخبارات، رسائل سمیت سوشل میڈیا پر بھی عام ہے اور اکثر موضوع بحث بنی ہوتی ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر اسلاموفوبیا کیا ہے؟ اسلاموفوبیا، دراصل انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے جسکے معنی ہیں اسلام سے خوف یا ڈر۔یہ ایسا ڈر ہے جو لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و عداوت کو جنم دیتا ہے۔

(Islamophobia Kya Hai)اسلاموفوبیا کیا ہے؟

Islamophobia Kya Hai

درحقیقت اسلاموفوبیا کی تخلیق ایک خاص مقصد کے تحت کی گئی ہے کیونکہ اسلام تو امن کا درس دیتا ہے، بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے پھر اس مذہب سے اتنا ڈر کیوں؟ دراصل اسلاموفوبیا کی سب سے بڑی وجہ اسلام کی بڑھتی مقبولیت ہے کیونکہ مخالفتوں کے باوجود اسلام تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے۔ اس لئے اسلاموفوبیا کے علم برداروں نے دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اسلام، مسلمان، حجاب، مسجد اور مدرسہ خوف و دہشت کی علامتیں ہیں۔ اسلامی تہذیب مغربی تہذیب کی حریف اور دہشت گردی و خوف کی علامت ہے۔ آج سے چار سال پہلے کرائسٹ چرچ حملہ درحقیقت اسلاموفوبیا کے مہلک نتائج کا ہی عکاس تھا،جس میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51 افراد کی جان لے لی تھی۔مزید برآں، اسلاموفوبیا نے مغرب کی نوجوان نسلوں کو اتنا متاثر کیا کہ گزشتوں سالوں میں فرانس، نیوزی لینڈ اور کینیڈا جیسے ملکوں میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کئے گئے جس میں بے گناہ قیمتی جانیں چلی گئیں۔

:اسلاموفوبیا کی اصطلاح

Islamophobia Kya Hai

مسلمانوں کے خلاف اس لفظ کی ایجاد سن 1987ء میں ہوئی جبکہ سن 1997ء میں اس اصطلاح کی تعریف برطانوی رائٹر رونیمیڈ ٹروسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی اور پھر 11 ستمبر 2011ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ڈرامائی حملوں کے بعد اس اصطلاح کو کثرت سے استعمال کیا جانے لگا۔

:پاکستان کا کردار

Islamophobia Kya Hai in Pakistan

ان واقعات کے علاوہ مختلف مغربی ممالک میں قرآن کی بے حرمتی، اور نبی آخری الزماں ﷺ کے گستاخانہ خاکوں اور اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی بلکہ اسلامو فوبیا کے ذریعے امتیازی سلوک بھی روا رکھا گیا۔اس حوالے سے گزشتہ حکومت نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے مسئلے کو مختلف عالمی فورمز پر اٹھایا اور گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو “انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا”کے لیے مختص کیا گیا یعنی ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔اس  دن کو منانے کا فیصلہ پاکستان اور او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی، نبی آخری الزماں ﷺکے گستاخانہ خاکوں اور اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 15 مارچ 2023 کو پہلی بار اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا گیا۔

پاکستان میں تعلیم کی اہمیت اور اُس کے اثرات

الغرض، یہ حقیقت ہے کہ اس وقت بعض اسلام دشمن انتہا پسند پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس کے سدباب کے لئے اسلامی ملکوں کے سربراہان، میڈیا اور اخبارات و دیگر ذرائع نشریات کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اور اس کو ایک اہم اور مقدس مشن کے طور پر لیکر اسلام کی حقانیت بیان کرنی چاہیے تاکہ دنیا کو اسلام کی امن پسندی کی تعلیمات سے آگاہی حاصل ہو سکے۔


Like it? Share with your friends!

-1
-1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
2
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format