اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے کم عمر لڑکی کی لاش برآمد

پیر کے روز اسلام آباد کے علاقے جی- 11 میں واقع ایک غیر فعال میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، کیونکہ متاثرہ لڑکی کے جسم پر کچھ نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ دریں اثنا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک راہگیر نے میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم میں کم عمر لڑکی کی لاش دیکھی اور جس پر اس نے فوراً پولیس کو آگاہ کیا۔

Image Source: File

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ البتہ ابھی تک، لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ اس کی عمر بظاہر 11 سے 12 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیلات پنجاب اور کے پی کے پولیس کے ساتھ وائرلیس پر شیئر کی گئی ہیں لیکن ابھی تک متاثرہ کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا ہے، اگر لڑکی کی گمشدگی کے بارے میں کوئی رپورٹ درج کرائی گئی ہو۔

Image Source: File

اس کے علاوہ، پولیس نے میٹرو اسٹیشن کی تلاشی بھی لی تاکہ متاثرہ لڑکی کی شناخت ہو سکے اور قاتلوں کا کوئی سراغ مل سکے۔ تاہم، تلاشی کچھ نہیں مل سکا۔ پولیس کو بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی اور اسے کہیں اور قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش کو بعد میں میٹرو اسٹیشن کے واش روم میں پھینکا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی رات پیش آیا اور لاش کو پیر کی صبح میٹرو بس اسٹیشن میں پھینکا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایک نمائندے نے بتایا کہ تین خواتین ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ انہوں نے لاش سے نمونے لے کر کیمیکل جانچ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔

Image Source: File

اس دوران حکام نے انکشاف کیا کہ لاہور سے کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے اور رپورٹ دی جائے گی۔

ساتھ ہی پولیس نے بس اسٹیشن کے قریب اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی جانچ شروع کردی ہے۔ کچھ گاڑیوں کو مشتبہ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

پولیس نے میٹرو بس سٹیشن کے دو سکیورٹی گارڈز کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی کی موت کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ملک میں زیادتی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں گوجرہ میں M-4 موٹروے پر ایک 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ اس سے ایک ماہ قبل لاہور سے ایک خاتون کو نوکری کے انٹرویو کے لیے اسلام آباد بلایا گیا اور پھر انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ متاثرہ خاتون کے بچے اور شوہر باہر انتظار کر رہے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago