عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عراق کے شہر ذی قار کمشنری کے الرفاعی اسپتال میں میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں جمعے کے دن ایک آنکھ والے انسانی بچے کی پیدائش پر طبی عملہ حیران رہ گیا۔

اس غیر معمولی بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی توجہ حاصل کی ہے، جس میں بچے کے چہرے دو آنکھوں کے جوڑے کے بجائے ایک ہی آنکھ تھی۔

عراق میں ایک اٹھارہ سالہ ماں نے وقت سے پہلے ایک بچے کو پیدا کیا۔پری میچور بچے کا وزن نہ صرف ڈیڑھ کلو  تھا اس کے علاوہ اس بچےکے چہرے پر ناک کی جگہ پر   بڑے سائز کی ایک ہی آنکھ تھی۔

۔پورے اسپتال میں بچے کی  ہیبت دیکھ کر کھلبلی  مچ گئی۔ بچے کو دیکھ کرصارفین حیرت زدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسے قیامت کی نشانی قرار دے رہے ہیں۔

نوجوان ماں کو اپنے بچے کے  چہرے کے بگاڑ کے بارے میں نہیں بتایا  گیا۔ بلکہ اسپتال میں موجود ، تمام ماں کو مطلع کیا گیا تھا کہ کیونکہ یہ اس ماں کا پہلا بچہ  تھا.

قبل از وقت پیدائش اور چہرے کےبگاڑ کے علاوہ بچے کے دیگر تمام  جسمانی اعضاء مکمل کام  کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپکو آنکھ پھڑکنا اور اسے جوڑے کچھ اہم راز معلوم ہیں ؟

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش غیر معمولی ہے اور اس کی وجہ ماں اور باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کا موجود ہونا ہے ۔

اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی بھی اس غیر معمولی پیدائش کی وجہ ہوسکتی ہے۔

ایک آنکھ کا بچہ

الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نوزائیدہ کی پیدائش کے فورا بعد ہی موت ہو گئی۔   تاہم، یہ واضح رہے کہ خاتون کا تعلق عراق کے ایسے علاقے سے ہے جہاں اس سے پہلے بھی اسی طرح کےبغیر کسی اعضاء، یا بگاڑے چہرے والے بچوں کو جنم دینے کی تاریخ موجود ہے۔

Image Source : Stories.saudi-expatriates

صرف 6 ماہ قبل اسی ہسپتال میں اسی طرح کے مسائل کے ساتھ ایک بچہ پیدا ہوا تھا اور بچہ پیدائش کے فوراً بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔ ایک مشہور ماہر نے ایسے بچوں کے پیدائش کی وجہ یہ بھی بتائی ہے کہ یہ محلے تابکار زہر سے دوچا ہرہیں جو کہ عراق کے اس پورے علاقہ کو متاثر کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 1665 میں ایسا پہلا حیران کن کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا اور دنیا میں اب تک صرف 7 ہی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago