عموماً جب کسی گھر میں کوئی فوتگی ہوتی ہے تو وہاں سوگ کی فضا چھا جاتی ہے اور اہل خانہ غم کی تصویر بنے بچھڑنے والے کی یاد میں نڈھال نظر آتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ایک غیر معمولی تصویر سامنے آئی ہے جس کو صارفین سمیت ہر دیکھنے والا شخص تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ اس تصویر میں میت کے چاروں طرف کھڑے لوگ غم زادہ ہونے کے بجائے مسکرارہے ہیں جیسے یہ کسی انتقال کی نہیں بلکہ کوئی عام فیملی فوٹو ہو۔
مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میت تابوت میں ہے اور میت کے چاروں طرف ہر عمر کے 41 لوگ موجود ہیں جو مسکرا رہے ہیں جیسے یہ کوئی عام تصویر ہو۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں کی ہے جس میں ایک خاندان نے اپنی رشتے دار 95 سالہ خاتون ‘ماری اما’ کی آخری رسومات پر باقاعدہ تصویر کھنچوائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماری اما کے 9 بچے ہیں جب کہ ان کے 19 نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کے ایک بیٹے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ‘میری والدہ نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھیں اور وہ ان میں خوشی سے رہیں’۔خاتون کے بیٹے کے مطابق لوگ اس تصویر کا مطلب ہی نہیں سمجھے، یہ ان کے لیے ہے جو کسی کے مرنے کے بعد آنسو بہاتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ خوشی سے انہیں اگلے سفر کے لیے روانہ کیا جائے،اسی لیے ہم نے ایسا کیا۔
مزید پڑھیں: سر سے جڑے جڑواں بچوں کا کامیاب آپریشن، پہلی بار ایک دوسرے کو دیکھا
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ موت افسوسناک ہوتی ہے لیکن ہوسکتا ہے موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو۔ اس تصویر کے وائرل ہونے پر کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بھی ماری اما کے بیٹے سے ملتی جلتی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ‘موت بہت افسوسناک حقیقت ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ الوداعی بھی ہے۔خاندان نے ایک ساتھ عظیم لمحات گزارے جو لوگ ایک ساتھ خوش ہوئے ہیں وہ کسی کو الوداع کہتے وقت صرف آنسو کیوں بہائیں؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تصویر کسی برے الفاظ یا برے تبصروں کی مستحق نہیں ہے’۔
گزشتہ دنوں بھی سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑے کی ایسی خبر سامنے آئی تھی جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوگئی تھی دراصل اس بھارتی جوڑے ہاں تقریباً 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد پہلی اولاد ہوئی تھی۔اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال تھی اور اس بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔
پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…
پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…
پاکستان کی معروف پبلک ریلیشنز اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز فرم زینتھ پی آر (Xenith PR) نے…
وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…
• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…
لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…