دلہن اپنی بارات لیکر خود دولہا کے گھر پہنچ گئی

آج کل شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہر جوڑا اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے اور اس کے لیے طرح طرح کے جتن بھی کرتا ہے جبکہ کچھ سرپھرے تو ایسے بھی ہیں جو اس دن کو منفرد بنانے کے چکر میں انوکھے انداز اپناتے ہیں۔ جبھی سوشل میڈیا پر دولہا دلہن کی جانب سے شادی بیاہ میں نت نئے انداز دیکھنے میں آرہے ہیں جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز وائرل بھی ہورہی ہیں۔ پڑوسی ملک انڈیا کی ریاست ہریانہ میں بھی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں دلہن خود اپنی بارات لے کر دولہا کے گھر پہنچ گئی۔

یہ منفرد واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر امبالا میں پیش آیا، جہاں دلہن رواج تبدیل کرتے ہوئے گھوڑے پر بیٹھ کر دلہے کے گھر بارات لے کر پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پریا نامی دلہن سہرا پہنے اور ہاتھ میں تلوار لیے گھوڑے پر سوار ہوکر دولہے کے گھر پہنچی جبکہ بارات میں اس کے ساتھ والد، والدہ اور دیگر رشتے دار بھی موجود تھے۔

Image Source: Geo TV

پریا کے والد نریندر اگروال کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس خیالی تاثر کو بھی توڑنا چاہتے تھے کہ لڑکیاں لڑکوں سے کمتر ہوتی ہیں۔ اس موقع پر دلہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بچپن کی خواہش پوری ہوگئی، میں بہت خوش ہوں، یہ موقع عموماً لڑکوں کی زندگی میں آتا ہے لیکن ہمارے گھر میں میرے والدین نے مجھے ایک لڑکے کی طرح پالا ہے۔

Image Source: Geo TV

سوشل میڈیا پر شادی جیسے اہم دن کی مختلف خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اب ایک ٹرینڈ بن گیا ہے۔ بلکہ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے کئی جتن کیے جاتے ہیں کہ کون اس دن کو زیادہ انوکھا بنائے گا۔ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر پر ایک دلہن کی ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں دولہا دلہن کے بجائے دلہن کے ‘بھائیوں’ نے اپنی بہن کی انٹری کو یادگار بنایا تھا۔

عام طور پر تو بہن کی شادی کے موقع پر بھائی ڈولی یا پھر پھولوں کی چادر اٹھائے اپنی بہن کی انٹری کرواتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بھائیوں نے اپنی بہن کی انٹری ایک نئے انداز میں کروائی، دلہن کی انٹری کے لئے راستے میں پھول بچھائے گئے اور بھائیوں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھیں جس پر پاؤں رکھتے ہوئے دلہن انٹری دے رہی ہے۔

بھائیوں کی جانب سے اپنی بہن کے لیے اس بے پناہ  پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے بہن کو ‘خوش قسمت’ قراردیدیا۔

اس کے علاوہ ، انڈیا کی ایک دلہن کے ‘میٹرکس اسٹائل’ نے بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کردیا تھا۔عام طور پر کسی بھی انسان کے لئے پیچھے کی طرف اتنا زیادہ مڑنا آسان نہیں ہوتا، اس لئے دلہن کے اس انوکھے انداز کی وجہ سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago