نکاح کے وقت لاکھوں روپے کا مطالبہ، شادی ہال میں دولہا کی پٹائی

کیا آپ نے کسی ایسے دولہا کو دیکھا ہے جس کی اپنی ہی شادی میں شامت آئی ہو اور وہ شیروانی میں پھولوں کے ہار پہننے کے بجائے مہمانوں سے مار کھا رہا ہو؟ آپ کو یہ سُن کا تعجب ہوگا کہ ایسا حقیقت میں ہوا ہے اور اس واقعے کی چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے جس میں ایک دولہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیدا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں دولہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر پر دلہن کے گھر والوں نے دولہے کی پٹائی کردی۔

Image Source: OP India

بھارتی میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دولہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے (23 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے۔ دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دولہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔

دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے دولہا کو مارا پیٹنا شروع کردیا۔ دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2 ، 3 بار شادی ہوچکی ہے۔

بلاشبہ جہیز ایک لعنت ہے اور یہ آگاہی مہم دنیا بھر میں بالخصوص برصغیر میں بارہا چلائی گئی ہے تاکہ عوام میں شعور اُجاگر کیا جاسکے کہ جہیز مانگ کر دلہن کے والدین کو قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبایا جائے اس کے باوجود لوگ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر عین شادی کے موقع پر شادی سے انکار کردیتے ہیں۔ اس سے پہلے جہیز کے مطالبے پر دلہن کے اہل خانہ مجبور ہوکر مطالبات پورے کرتے تھے لیکن اب زمانہ تبدیل ہوچکا ہے اور آج بہت سے لوگ جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کو آئینہ دکھانا جانتے ہیں جبھی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

شادی بیاہ کے موقع پر پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے فلمی طرز کا ایسا ایک انوکھا واقعہ حالیہ دنوں میں بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور لگاکر سبھی کو حیران کردیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی۔ اس تقریب میں دولہا دلہن جیسے ہی ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے لگتے ہیں کہ اس دوران دلہن کا آشنا چہرے پر رومال باندھے وہاں پہنچ جاتا ہے اور آتے ہی فلمی انداز میں زبردستی دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیتا ہے حالانکہ دلہن اس سے بچنے اور اپنے چہرہ دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن لڑکا اپنی جیب سے سندور کی پوٹلی نکال کر پوری کی پوری لڑکی پرانڈیل دیتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago