دوست کی شادی میں ڈانس کرنے پر عائشہ عمر تنقید کی زد میں آگئیں

حال ہی میں معروف اداکارہ عائشہ عمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے ایک قریبی دوست کی شادی میں ڈانس پرفارمنس دیتے دیکھا گیا، جس پر کئی ناقدین اور مداحوں کی جانب سے ناصرف سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان پر سخت اور نامناسب تبصرے بھی کیے گئے۔ تاہم اس بار بھی اداکارہ نے تمام تر تنقید کا بہادری سے سامنا کیا اور تمام ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔

یوں تو جہاں اداکارہ عائشہ کو اکثر اوقات اپنی بولڈنیس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں اداکارہ کو ان کے گلیمر اور سگنیچر اسٹائل ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار بھی بےحد پسند کرتے آئے ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق “لاہور سے اگے” میں اداکاری کے زبردست جوہر دکھانے والی عائشہ عمر کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہے، جس میں انہیں اپنے قریبی دوست کی شادی میں ڈانس پرفارمنس دیتے دیکھا گیا ،تاہم ان کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر جہاں ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں نامناسب تبصروں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تاہم عائشہ عمر بھی بہت اچھے سے واقف ہیں کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا کس طرح مقابلہ کرنا اور تمام ناقدین اور نامناسب کمنٹس کرنے والوں کو کس طرح آئینہ دیکھا ہے، جیسا ماضی میں بھی دیکھا جاچکا ہے کہ جب کوئی غیر اخلاقی اور نامناسب تنقید ہوئی، تو انہوں نے منہ توڑ دیا، خاص ایک تصویر جس میں ماضی کی کئی نامور اداکارائیں موجود تھیں اور کسی صارف نے انہیں شیطانی بڑھیاں کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

بلبلے اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک دوست کی شادی میں بلیک بغیر آستین کا زیب تن کرکے بالی ووڈ کے مشہور آئٹم سانگ مننی بدنام ہوئی پر ڈانس کیا۔

Image Source: Instagram

عائشہ عمر نے مقامی میڈیا کی اشاعت کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ڈانسنگ کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “بہت مزہ آیا”۔ میرے سخت مشکل کام کے شیڈول کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کے لئے وقت نکالنا بہت کٹھن ہیں،اگرچے میرے بائیں پاؤں میں کانچ کی چوڑی کا ٹکڑا چب گیا تھا، لیکن میں نے پھر بھی سنبھال لیا۔”

اس دوران اداکارہ نے ڈانس پرفارمنس میں موجود دیگر پارٹیسپنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹے بھائیوں نے مجھے نہیں چھوڑا،” “خدا کا شکر ہے.”

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

جوں ہی سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوئی، کچھ ناقدین کی جانب سے نفرت اور ذاتی نوعیت کی۔تنقید کا سلسلہ شروع کردیا، افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے،کہ کسی فنکار کو اپنے لائف اسٹائل کو لیکر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اگرچے کئی لوگوں کی جانب سے اگر مثبت تنقید کی گئی ہو، تو فنکاروں نے تنقید کو قبول کیا ہے، لیکن ستم ظریفی ہے کہ کچھ لوگوں کا تنقید کا مقصد محض نیچا دکھانا ہوتا ہے، جسے عائشہ عمر کے معاملے میں دیکھا گیا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرکے کے پوچھا، “وہ شادی میں ڈانس کے لیے کتنا معاوضہ لیتی ہے؟”، جس پر عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی کی شادی میں ڈانس نہیں کرتی ہیں، “صرف دوست اور رشتہ داروں کی شادی میں کرتی ہیں”۔ یہ ایک قریبی دوست کی شادی تھی لہذا یہ تفریح ​​کے لیے کیا تھا، پیسے کے لیے نہیں کیا تھا۔‘‘

Image Source: Instagram

عائشہ عمر کا مزہد کہنا تھا کہ وہ کچھ بھی پیسے نہیں لیتی ہیں ،”ہم بھی آپ سب کی طرح عام زندگی گزارتے ہیں۔ ہم آپ میں سے کچھ لوگوں کی طرح دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں بھی رقص کرتے ہیں، جب ہم اپنے دیوانہ وار کام کے نظام الاوقات کے ساتھ مشق کرنے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔ یہ آسان نہیں ہوتا لیکن ہم اس کو مینج کرلیتے ہیں۔”

پیغام کے آخر میں اداکارہ عائشہ نے لکھا کہ ہر چیز پیسوں کے لیے نہیں ہوتی ہے، کچھ آپ کی روح کی غذا کے لئے ہوتا ہے، اپنے قریبی دوست کے ساتھ رقص میرے لیے روح کی غذا ہے،‘‘۔


یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر سے لائیو سیشن کے دوران ان کی روز مرہ زندگی سے متعلق سوال ہوا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ دن بھر میں کئی کام کرتی ہیں، البتہ سورہ رحمان کی تلاوت سننا ان کا روز کا معمول ہے، وہ اسے ذہنی سکون کے لئے سنتی ہیں، شاید ہی کوئی ایسا دن ہو، جب وہ سورہ رحمان نہ سنتی ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago