پڑوسی ملک بھارت دنیا کے ان غریب ترین ممالک میں شامل ہے جہاں غریب طبقے کے لئے بنیادی ضروریات کا حصول انتہائی مشکل ہے۔ خصوصاً بھارت کے دیہی علاقوں میں غربت کے سبب دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے وہیں بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں تاحال گھروں میں بیت الخلاء موجود نہیں اور اس عدم دستیابی کے سبب غریب بھارتی خواتین رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ اس وجہ سے ان بھارتی خواتین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اسی پریشانی سے تنگ آکر ایک 27 سالہ نئی نویلی بھارتی دلہن پنکھے سے لٹک کےخودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تام ناڈو میں رامیا نامی خاتون نے اپنے سسرال میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ رامیا ایک مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اور ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی۔ رامیا نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلاء بنانے کا اصرار کیا تھا۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اس معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا تاہم شوہر نے اسے یقین دلایا تھا کہ وہ جلد بیت الخلاء کی سہولت والا مکان کرائے پر لے گا۔ رامیا اسی پریشانی کے باعث سسرال کے بجائے اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 6 مئی کو رامیا کی ماں نے اسے کمرے میں ساڑھی سے لٹکا ہوا پایا جبکہ اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا اور دو دن تک وہاں رکھا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں رامیا کی والدہ نے الزام لگایا ہےکہ شوہر کے گھر بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی پریشان تھی اور یہی خودکشی کی بھی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دلہن کے والد اس رشتے سے راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے شادی میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔
خیال رہے کہ رامیا فارماسسٹ تھی اور ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتی تھی، اپنے شوہر کارتھکیان کے ساتھ دو سال سے زیادہ عرصے سے تعلقات میں رہنے کے بعد بالآخر 6 اپریل کو اس کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے تقریباً ایک ہفتے بعد رامیا اپنی ماں کے گھر واپس آگئی کیونکہ شوہر کے گھر کوئی بیت الخلاء نہیں تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں فحش ویڈیو موت کا سبب بن گئی،ماں بیٹی نے خودکشی کرلی
گزشتہ برس بھی بھارت میں اسی نوعیت کا ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں شوہر کے روئیے سے تنگ آکر بیوی نے نہر میں کودکر موت کو گلے لگالیا تھا۔ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی 23 سالہ عائشہ شادی شدہ تھی اور سسرال اور شوہر کے ناروا سلوک سے ناخوش تھی۔ خودکشی کرنے سے قبل اس نے اپنے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا جو منظرعام پر آتے ساتھ ہی وائرل ہوگیا تھا اور لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین عائشہ کو انصاف دلوانے کے لئے ہم آواز ہوگئے تھے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…