ایمن کے تصاویر کھنچوانے کے شوق نے منیب بٹ کو گلوکار بنادیا، ویڈیو وائرل

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار میڈیا انڈسٹری کی مقبول جوڑی میں ہوتا ہے۔یہ دونوں ہی اداکار اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔خاص طور پر ایمن خان سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو نت نئی تصاویروں اور سیلفیز سے اپ ڈیٹ کرتی رکھتی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ فالوورز ان کی ذاتی زندگی میں بھی بھرپور دلچسپی لیتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ان کے شوہر منیب بٹ ان کی تصویریں کھینچوانے کی اس شوق سے نالاں ہیں اور انہوں نے اپنی یہ شکایت بڑے ہی سُریلے انداز میں مداحوں تک پہنچادی ہے۔

انسٹاگرام پر منیب بٹ کی ایک تازہ ترین وائرل ویڈیوسے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ اس ویڈیو میں منیب بٹ نے نصرت فتح علی خان کے مشہور ومعروف گیت ‘آفریں آفریں’ کا سہارا لیتے ہوئے اپنا حال دل بیان کرتے ہوئے یوں گنگنا رہے ہیں ‘میری بیگم کی پکچرزنہ پوری ہوئیں، آخری آخری، ہر پکچر سے پہلے کہتی ہے یہی۔۔ آخری آخری آخری آخری’۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان منیب بٹ کے پیچھے کھڑی ہیں اور انہیں منیب بٹ کے گانے سے کافی فرق نہیں پڑ رہا جبھی وہ مختلف پوز میں اپنی تصویریں کھینچوانے میں مصروف ہیں۔

تاہم صارفین منیب بٹ کی گلوکاری سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پوسٹ پر دلچسپ اور پُر مزاح تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ‘ہر شوہر کے دل کی آواز ہے یہ گانا’، ایک اور نے لکھا کہ ‘ہر لڑکی کا یہی مسئلہ ہے’، جبکہ ایک صارف نے تو منیب بٹ کی گلوکاری کو ‘سوپر کیوٹ’ کہہ ڈالا۔

Image Source:Screengrab

میڈیا انڈسٹری کی یہ مقبول جوڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی سرگرمیوں سے مداحوں کو با خبر رکھتی ہے تاہم اس معاملے میں منیب کے مقابلے ایمن ذرا آگے ہیں کیونکہ وہ فیملی پکچرزکے علاوہ سولوتصاویراور فیشن شوٹس بھی شئیر کرتی ہیں۔ البتہ منیب بٹ اداکاری کے ساتھ وی لوگنگ بھی کرتے ہیں اور یوٹیوب پر اپنے چینل پرمختلف ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن کو مداح کافی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے دبئی فیملی ٹور کے دوران ایمن خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کی سپراسٹار عالیہ بھٹ کی فلم’گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ دیکھانے کے لئے پورا سنیما بک کروالیا تھا۔منیب بٹ نے انسٹاگرام پر سنیما کی اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھی ایمن خان سے مضحکہ خیز انداز میں کہتے ہیں کہ ایمن تمہارے لیے پورا سنیما بک کیا ہے، اب اگر گنگو بائی فلم اچھی نہ ہوئی تو ‘یہ نہ تھی ہماری قسمت’ (ڈرامہ) کی آخری قسط دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ ایمن اورمنیب کی منگنی جنوری 2017 میں ہوئی تھی، اور شادی دسمبر 2018 کو ہوئی تھی۔شوبز انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی کئی ہفتوں تک چلنے والی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی جس نے سوشل میڈیا سمیت خبروں میں بھی خوب جگہ بنائی تھی۔ان دونوں کی ایک بیٹی امل منیب ہے جس کی پیدائش 30 اگست 2019 کو ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago