بھارت:فیس بک لائیو پر تاجر اور بیوی کی خودکشی

سوشل میڈیا پر بھارتی تاجر اور ان کی اہلیہ نے فیس بک پر لائیو آکر اقدام خودکشی کی کوشش کی ۔بھارت کے شہر بروت میں شادی شدہ جوڑے نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کی جس میں بیوی ہلاک ہوگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔

Image Source; Screengrab

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جوتوں کا کاروبار کرنے والے راجیو تومڑ کو اہلیہ کے ہمراہ زہر کھاتے دیکھا گیا۔ خودکشی کے خوفناک مناظر لائیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راجیو اور ان کی اہلیہ کو اسپتال پہنچایا جس دوران  بیوی انتقال کرگئی جب کہ شوہر کی حالت  تشویش ناک ہے۔

Image Source; Screengrab

مذکورہ ویڈیو میں تاجر کو آن لائن آکر زہر کھاتے دیکھا گیا جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ نے شوہر کے منہ میں انگلی ڈال کر زہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی موت کے ذمہ دار مودی ہیں۔ راجیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں یہ نہیں کہتا مودی نے سارے کام خراب کیے لیکن مودی کا چھوٹے تاجروں اور کاروباری افراد کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

Image Source: TOI

اکثر اوقات ذہنی دباؤ، دل ٹوٹنے ،مایوسی اور دیگر مسائل سے دل برداشتہ ہوکر لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لے لیتے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں خودکشی کا تناسب تیزی سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے تہکال میں، مشہور پاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار شہزاد احمد نے لڑکی کی جانب سے شادی کی پیش کش مسترد ہوجانے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے  پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔

بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکالیا۔سجاد اپنے بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔شہزاد احمد صرف 20 سال کے تھے اور ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر ان کے 3 ملین فالوورز تھے۔

مزید پڑھیں: لائیو سیشن کے دوران چینی انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

علاوہ ازیں ، اس سے قبل دظریہ کائنٹ نوائسز المعروف ڈی کے نام سے جانی جانے والی معروف امریکی ٹک ٹاک اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنی آخری ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی ۔میل آن لائن کے مطابق 18 سالہ ڈیزاریا نے خودکشی سے کچھ دیر پہلے ٹک ٹاک پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک گانے پر رقص کر رہی ہوتی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بظاہر خوش نظر آ رہی ہوتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago