بھارت میں انسانی شکل والے بکری کے بچے کی پیدائش، تصاویر وائرل

اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز آپ کو حیران نہیں کرسکتی تو آپ غلط سوچتے ہیں کیونکہ دنیا میں ایسے عجیب و غریب جانور بھی پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک لمحے کے لیے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ جانور اپنی عجیب و غریب شکل ، رنگ اور حرکات وسکنات کی وجہ سے جلدی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں اور لوگ بھی بہت شوق وذوق سے ان نایاب جانوروں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے گاؤں میں بکری نے ایک ایسا نایاب بچہ جنم دیا ہے جس کی شکل انسانی شکل سے مشاہبہ ہے۔ بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Image Source: Express News

دعوی کیا جا رہا ہے کہ بکری کے بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔

اس موقع پر بکری کے مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔

Image Source: Express News

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بچے جینیاتی بیماریوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ارجنٹائن میں بھی ایسا عجیب الخلقت میمنا (بکری کا بچہ) پیدا ہوا تھا جس کی ناک اور منہ چھوٹے تھے جیسے انسان نما لیکن وہ کچھ ہی گھنٹوں بعد مر گیا تھا۔ یہ بیماری 16 ہزار جانوروں میں صرف ایک کو ہوتی ہے اور ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔ی

گزشتہ دنوں بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریبی علاقے میں دنیا کی پست قامت خوبصورت گائے “رانی” نے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ اس گائے کی عمر تقریباً دو سال تھی اور اس کا قد 20 انچ تھا وہ سب سے چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ گائے کے مالک کے مطابق یہ باکسر بھٹی نسل کی گائے ہے ،اس کا رنگ سفید ، قد 20 انچ ، لمبائی 36 انچ ہے اور وزن ‏‏26 کلو ہے۔ اس گائے کی مقبولیت اس قدر زیادہ تھی کہ فارم ہاؤس میں محض تین دن میں 15,000 سے زائد افراد لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی پابندیوں کے ‏باوجود بھی اسے دور دور سے دیکھنے آئے اور اس کے ساتھ سلفییاں بھی لیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago