اللہ تعالیٰ نے ہمیں مکمل پیدا کیا ہے پھر بھی ہم شکوے کرنا بند نہیں کرتے کسی کو اپنی آنکھیں پسند نہیں، کسی کو اپنی ناک پسند نہیں ،کسی کو قد سے مسئلہ ہے، کسی کو موٹا یا دبلا ہونا برا لگتا ہے۔ لیکن اگر اپنے ہم اطراف میں نظر دوڑائیں تو لوگوں کے مسائل اور تکلیفیں دیکھ کر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے کہ اس نے ہمیں ہزاروں لاکھوں سے بہت بہتر بنایا ہے۔ 12 سالہ کا روہت ہڈیوں کی ایک ایسی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس میں اس کو ہلکی سی ٹھیس لگنے پر اس کی ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والا روہت بنیادی طور پر ہڈیوں کے بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری میں ٹوٹنے والی ہڈی دوبارہ جڑ جاتی ہے لیکن اس قدر نازک ہوتی ہے کہ چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔اعداد و شمار کے تحت روہت کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر درد و تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔
اس حساب سے اس کی ہر سال 8 ہڈیاں ٹوٹی ہیں جس کی وجہ سے معالجین سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی اسے شیشے کا لڑکا قرار دیتے ہیں 12 سالہ روہت اس بیماری کے باعث صرف ایک فٹ چار انچ کا ہے اور اس کا وزن بھی 32 پاؤنڈز ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل نہیں سکتا ہے بلکہ اپنے ہر کام کے لیے بھی ماں پر ہی انحصار کرتا ہے البتہ اس کی بہن گھر پہ پڑھانے کی کوشش ضرور کررہی ہے کیونکہ وہ اسکول جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت کو اپنی تمامتر جسمانی کمزوری کا بخوبی احساس ہے لیکن اس کے باوجود اس کی آنکھوں میں ایک گلوکار بننے کا سنہرا خواب چمکتا ہے اور وہ ہر قیمت پہ جسمانی طورپر ٹھیک ہونے اور بڑا ہونے کے بعد گلوکار بننا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹیوپوروسس ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیاں دوبارہ بننے سے زیادہ تیزی سے ٹوٹتی ہیں، جو انہیں اتنی نازک بنا دیتی ہیں کہ اس میں مبتلا مریض کی ہڈیاں معمولی گِرنے سے بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق، آسٹیوپوروسس کی بعض دیگر وجوہات میں بڑھتی عمر، خاندان میں پہلے سے اس بیماری کا موجود ہونا، جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی عادت، بہت زیادہ کیفین کا استعمال، کیلشیم کی کمی، تھائی رائیڈ ہارمونز کا مسئلہ اور اسٹیرائڈز (سکون آور دواؤں) کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔اکثر ماہرین اسے ایک ’خاموش بیماری‘ کا نام بھی دیتے ہیں کیونکہ اس میں ہڈیوں کی فرسودگی کا عمل کسی تکلیف کے محسوس ہوئے بغیر سُست روی سے جاری رہتا ہے۔
آسٹیوپوروسس لاعلاج سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، لوگ کیلشیم کے مناسب سپلیمنٹس لے کر ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے خطرات سے بچ سکتے ہیں، جو ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے۔
آج کل سوشل میڈیا کے توسط سے ہمیں آئے دن دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ اور عجیب غریب واقعات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، جنہیں جان کر کبھی کبھی تو انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ حال ہی میں ترکی میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے 233 سکے، بیٹریاں، شیشے کے ٹکڑے اور ناخن نکال لیے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…