آئس واٹر فیشل کیا ہے ؟ کیا یہ واقعی ہماری جلد کیلئے اچھا ہے؟

فیشل یعنی چہرے کا مساج، حفظانِ صحت کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور خوبصورتی کو بحال کرنے میں فیشل اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ اس لئے مرد وخواتین اپنی جلد کو چمکدار بنانے کے لیے مختلف اقسام کے فیشل کرواتے ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے فیشل کا طریقہ کار بتانے جارہے ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ فیشل برف کے ٹھنڈے پانی سے کیا جاتا ہے، اس لئے اس کو ‘آئس واٹر فیشل’ یا ‘کولڈ تھراپی’ کہتے ہیں۔ اس فیشل کو کرنے سے جلد کو ٹھنڈک ملتی ہے اور جلد پر چمک بھی آتی ہے۔

Image Source: Google

آئیے جانتے ہیں کہ گھر پر آئس واٹر فیشل کیسے کرسکتے ہیں۔

فیشل کرنے کا طریقہ کار

Image Source: Screengrab

آئس واٹر فیشل کرنے کے لیے پہلے ایک پیالے میں برف جمع کریں۔جب برف پگھل کر پانی پانی ہو جائے تو اس پیالے میں اپنا چہرہ ڈبو لیں۔ چہرے کو چند سیکنڈ تک ڈبوئے رکھیں اور پھر سانس باہر نکالیں اور جلد کو تھوڑا سا نارمل ہونے دیں۔ یہ عمل 3 سے 4 بار کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد تولیہ یا روئی کی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔

آئس فیشل کے فوائد کیا ہیں؟

چہرے کی سوجن کو کم کرتا ہے

Image Source: Screengrab

کچھ لوگوں کے چہرے پر مختلف وجوہات کے سبب سوجن ہوتی ہے آئس فیشل ان کے چہرے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔ یہ فیشل آپ صبح اٹھنے کے بعد آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے چہرے اور آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ دور ہوتا ہے۔

سیاہ حلقے کم کرتا ہے

Image Source: Unsplash

یہ فیشل آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ چہرے کے داغ دھبوں کو بھی دور کرتا ہے۔ آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے لیے اسے ہفتے میں 2 سے 3 کیا جاسکتا ہے۔

ایکنی کا مسئلہ دور

Image Source: Unsplash

آئس فیشل چہرے کے مہاسوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔اس کا باقاعدگی سے استعمال چہرے سے مہاسوں کیساتھ ساتھ چہرے سے ٹیننگ بھی دور کرتا ہے۔ باقاعدگی سے یہ فیشل کرنے سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ تازگی بھی ملتی ہے۔ اس سے چہرے پر ایک خاص چمک پیدا ہوتی ہے۔

جلد کو تروتازہ رکھتا ہے

Image Source: Unsplash

یہ فیشل جِلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ چکنائی اور پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کے عمل کو بہتر کرتا ہے۔ چہرے کو مناسب چکناہٹ کے ساتھ تازہ اور ٹھنڈا رکھتا ہے۔ جبکہ سخت وکھردری جلد کو نرم اور لچکدار بناتا ہے۔

آئس فیشل کے نقصانات کیا ہیں؟

Image Source: Twitter

اس فیشل کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں ،ماہرین جلد کے مطابق چہرے پر برف لگانا اچھا ہے لیکن اسے زیادہ دیر تک لگانے سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ جلد پر خارش اور اسے سرخ کرنے کا سبب بن سکتا ہے خاص طور پر ان کیلئے جن کی جلد حساس ہوتی ہے۔ ایسے مرد و خواتین کو یہ آفیشل نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک سرجری یا لیزرز ٹریٹمینٹ وغیرہ کروایا ہو وہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد یہ آفیشل کرسکتے ہیں، ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر اس فیشل کو ہرگز نہ کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago