شوہر کو جِم میں لڑکی کے ساتھ دیکھ کر بیوی نے چپل سے پٹائی لگادی

ہلکی پھلکی بحث وتکرار ہر گھر میں ہوتی ہے اور جیسے کہتے ہیں کہ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ایسے ہی چھوٹی موٹی بحث اور اختلاف ازدواجی زندگی کا حسن ہے۔ میاں بیوی کے جھگڑے ہونا عام سی بات ہے لیکن اگر شوہر دوسری عورت کی وجہ سے بیوی سے بے وفائی کرے تو ایسے میں اکثر خواتین رو دھو کر چپ رہنے پر اکتفا کرتی ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو شوہر سے ایسا بدلہ لیتی ہیں کہ آئندہ مرد بے وفائی کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔

حال ہی میں ایک ایسے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی چپلوں سے درگت بنادی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔ مذکورہ شخص کی اہلیہ نے پہلے تو شوہر کو خوب باتیں سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کر دئیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے الفاظ کی یہ تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون نے اپنی چپل اتار کر اپنے شوہر اور لڑکی کو چپلوں سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

دریں اثناء ، خاتون اور اس کے شوہر نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کروائیں۔ شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اس عورت کو نہیں جانتا جسے اس کی گرل فرینڈ کہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور خاتون کی اس حرکت کو انتہائی غیر مہذب قرار دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں بیویاں اپنے شوہروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیتی ہیں۔ رواں سال ایسا ایک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ،جس میں شوہر کسی دوسری خاتون کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی بیوی نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ جس کے بعد بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کر ڈالی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جبکہ کچھ سال پہلے کراچی میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ میک ڈونلڈز ، طارق روڈ پر ڈیٹ کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

مزید پڑھیں: پنو عاقل میں بیوی نے پیسوں کے تقاضے پر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا

علاوہ ازیں ، پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 13 سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے بھرے بازار میں اس کی دھلائی کردی تھی۔ خاتون حمیرا نے اپنے شوہر جمال پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پانچویں شادی کی ہے۔ حمیرا کے مطابق وہ خادم کی چوتھی بیوی ہے اور اس کے شوہر نے پانچویں شادی ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ کی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خادم کی چوتھی بیوی ہے اور وہ کُل پانچ شادیاں کرچکا ہے ، وہ سب کو جائیداد کا جھانسہ دے کر شادی کرتا ہے اور پھر بعد میں طلاق دے دیتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago