ہوم ورک نہ کرنے پر سفاک باپ نے بیٹے کو آگ لگادی

بچے والدین کی آنکھ کا تارا ہوتے ہیں، اُن کی ذرا سی تکلیف پہنچے یا چوٹ لگ جائے تو والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور اپنے بچوں کو ہر تکلیف سے بچانے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔ تاہم اس حقیقت کے برعکس شہر قائد میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ سفاکیت کی انتہا کردی اور اسکول کا ہوم ورک نہ کرنے پر اپنے معصوم لخت جگر کو اپنے ہی ہاتھوں سے آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رئیس امروہوی کالونی کے ایک گھر میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ملزم نذیر نے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی، بری طرح جھلسنے کے سبب لڑکے کو شدید زخم آئے اور اسے قریبی سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا تاہم علاج کے دوران بچے کی موت واقع ہوگئی۔

Image Source: Facebook

اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی شکایت پر والد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت نے اسے 24 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کا اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اس نے صرف بیٹے کو ڈرانے کے لیے اس پر مٹی کا تیل چھڑک دیا تھا کیونکہ وہ اسکول کا ہوم ورک نہیں کررہا تھا۔

Image Source: Facebook

ہولناک واقعے پر ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس نے صرف بیٹے کو ڈرانے کے لیے ماچس جلائی تھی لیکن مٹی کے تیل کے سبب آگ بھڑک گئی اور وہ بری طرح جھلس گیا پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس افسوناک واقعے پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں کچھ نہیں بدل سکتا، روز کسی نہ کسی مظلوم کے قتل کی خبر گردش کرتی ہے آج پھر ایک اور معصوم قتل،لگتا ہے زمانہ جہالت پھر لوٹ آیا ہے ایک باپ اپنی سگی اولاد کو کیسے مار سکتا ہے؟ ایسے سفاک شخص عبرت ناک سزا دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کراچی میں ایک خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر بچی کو جنم دیا اوراپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئی تھی۔اس واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع میانوالی میں محلہ نورپورہ میں بھی ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جس میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو بیوی کی گود سے چھین کریکے بعد دیگرے فائر کئے جو بچی کے جسم پر دائیں طرف مختلف جگہوں پر لگے اور وہ ہلاک ہوگئی۔تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago