’’جو اکھاڑنا ہے، اکھاڑ لو‘، حرا اور مانی کا ناقدین کو پیغام

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی پر لائیو کنسرٹ میں شائقین کی جانب سے گانا نہ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے ان پر تنقید کی اور انہیں صرف اداکاری ہی کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ گلوکاری ان کے بس کی بات نہیں۔صارفین کی تنقید کے بعد اب اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔

اداکارہ کے فین پیج پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی، جسے پہلے اداکارہ کے شوہر مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا، جس میں دونوں نے تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ انداز میں کرارا جواب دیا۔ مختصر ویڈیو میں دونوں ایئرپورٹ پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں، جس میں حرا اور مانی نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ تنقید کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وہ ان سے کافی دور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Image Source: Instagram

اسی دوران حرا مانی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’جو اکھاڑنا ہے، اکھاڑ لو‘ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں تنقید کرنے کے باوجود مداحوں سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حرا مانی نے 14 اگست کو لندن میں ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس کی، اسی تقریب میں انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر حرامانی کے فین کی جانب سے بنائے گئے پیجز پر اسی تقریب میں اداکارہ کی جانب سے کی گئی پرفارمنسز کی مختلف ویڈیو شیئر کی گئی ہیں، جس میں ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی نے گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کردیا اور گانے کے اگلے بول ایک ساتھ گانے کا کہے مگر اس پر بھی سب چُپ نظر آئے۔

ہال میں اچھی خاصی چھائی خاموشی پر حرا مانی کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی’، جس پر شرکاء کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حرا مانی اپناسا منہ لے کر شرکاء کو تکنے لگتی ہیں اور تھک ہارکر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔ حرا مانی نے اس تقریب میں ’پسوڑی، بجلی بھری ہے انگ انگ میں اور جا تجھے معاف کیا‘ سمیت متعدد گانوں پر پرفارمنس کی تھی۔

علاوہ ازیں ، حرا مانی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اداکارہ اپنے برجستہ بولنے کے علاوہ بھی مزید کئی وجوہات کی بناء پر خبروں میں نمایاں رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں اس وقت اداکارہ کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں رہا کہ جب انہوں نے دعا زہرا اور ظہیر کے لیے “منفرد” انداز میں دُعا کی۔ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے’۔اداکارہ کی مذکورہ بات پر لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی جس پر انہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے وضاحتی ویڈیو میں دعا زہرہ کے والدین سے معافی مانگ لی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago