کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بال کٹوادیے۔والدہ آبدیدہ


0

36 سالہ حنا خان نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں اس افسوس ناک خبر سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

Hina Khan Cuts Hair Chemotherapy

معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیمیوتھراپی سیشن سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
حنا نے جمعرات کی صبح اپنے انسٹاگرام پر طویل کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بال کٹوا رہی ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اداکارہ نے اپنے لمبے گھنے بال بالکل چھوٹے کروالیے۔

اب اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔

Hina Khan Cuts Hair Chemotherapy

ویڈیو میں حنا اور ان کے ہیئر اسٹائلسٹ سمیت والدہ بھی موجود ہیں جن کی مسلسل رونے کی آواز آرہی ہے جب کہ اداکارہ اپنی والدہ کی ڈھارس باندھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ یہ صرف بال ہیں آپ روئیں نہیں، آپ نہیں کٹواتیں؟ آپ نے کئی مرتبہ چھوٹے بال کروائے ہیں۔

حنا خان نے بال کٹواتے ہوئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور بسم اللہ پڑھ کر چہرے پر مُسکراہٹ لیے سکون سے اپنے بال کٹواتی رہیں لیکن آخر میں اداکارہ کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، اُن کی والدہ نے اپنی بیٹی کو پیار کیا جبکہ ویڈیو دیکھ کر مداح اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی جذباتی ہوگئے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ آپ ویڈیو کے پسِ منظر میں میری والدہ کے رونے کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اُن کی بیٹی ایسی تکلیف میں مبتلا ہوجائے گی۔

حنا خان نے اس ویڈیو پوسٹ کے ساتھ ایک طویل تحریر بھی لکھی، جس میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ ویڈیو کے پس منظر میں میری والدہ کو روتے ہوئے مجھے کشمیری زبان میں دعائیں دینے کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کبھی ایسی تکلیف میں مبتلا ہوسکتی ہے۔ دل دہلا دینے والے جذبات کو سنبھالنے کے لیے ہم سب کے پاس ایک جیسے اعصاب نہیں ہوتے۔‘

:مذید پڑھئیے

بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ ویڈیو بالعموم ان تمام لوگوں کے لیے اور بالخصوص ان خواتین کے لیے ہے جو کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، میں جانتی ہوں کہ بال کٹوانا بہت مشکل عمل ہوتا ہے کیونکہ بالوں سے ہی انسان کی شخصیت سنورتی ہے لیکن اگر آپ کو اتنی مشکل ترین جنگ کا سامنا ہو تو آپ کو اپنے بال کھونا پڑتے ہیں۔ اگر آپ کینسر سے یہ جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو کچھ سخت فیصلے لینا ہوں گے۔‘

حنا خان نے نوٹ میں مزید کہا ہے کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی، میرا اصل تاج میرے بال نہیں بلکہ میری ہمت، میری طاقت اور میرا حوصلہ ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی کہانی اور کینسر کے علاج کے اپنے سفر کو ریکارڈ کررہی ہوں تاکہ میری وجہ سے ہر مریض کو ہمت اور حوصلہ مل سکے۔

حنا خان نے مزید کہا کہ خدا ہمارے درد کو آسان کرے اور ہمیں فتح حاصل کرنے کی طاقت دے، براہِ کرم! میرے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ڈرامہ سیریل’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت پانے والی حنا خان نے اسٹیج تھری کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *