
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اور سینئر اداکارہ حنا دلپزیر یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے، جن کے کیریئر کا آغاز تو بہت دیر سے شروع ہوا، تاہم انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے جو اپنا نام کمایا، بلاشبہ وہ ان کے ٹیلنٹ کی عوامی پذیرائی اور پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ البتہ اداکارہ کی نجی زندگی کی بات کی جائے تو وہ ماضی میں کیوں کٹھن تھی اور انہوں نے دوبارہ شادی کیوں نہیں کی، اس کی وجہ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ حنا دلپذیر نے ایک انٹرویو دیا، جس میں پروگرام میزبان نے اداکارہ سے شوبز اور نجی زندگی سمیت مختلف زندگی پر بات چیت کی۔

نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے میزبان نے حنا دلپزیر سے دوسری شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے قابل انسان نہیں ملا، اس لئے انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی، چنانچہ وہ اب اکیلے ہی رہی ہیں۔
اس موقع پر نجی ٹیلی ویژن پر بلبلے ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی حنا دل پذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسے کھو دیا۔

اداکارہ حنا دلپزیر نے بتایا کہ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے۔ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا، تو ضرور اس سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔
واضح رہے حنا دلپزیر کا ایک بیٹا مصطفیٰ دلپزیر ہے، جو ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں، کئی مرتبہ ٹی وی شوز میں انہیں والدہ کے ساتھ شرکت کی ہے۔

اداکارہ حنا دلپزیر کی نجی زندگی سے متعلق بات کی جائے تو ماضی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی کم عمری میں شادی ہوئی، وہ ان کی پسند کی شادی تھی، وہ اپنے شوہر کی خوبصورتی سے متاثر ہوئیں تھیں، تاہم شادہ کے بعد حالات بدل گئے اور ان کے اور شوہر درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے اور ایک روز شوہر نے غصے کی حالت میں انہیں طلاق دے دی تھی۔ اس وقت ان کی محض 23 سال تھی جبکہ بیٹا صرف 3 سال کا تھا۔
مزید پڑھیں: شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دیدی ، زینب قیوم
اس دوران حنا دلپزیر نے معاشرتی رویوں کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں شادیوں میں دلہن کے پاس نہیں بیٹھنے دیا جاتا تھا، کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں، بعدازاں ان چیزوں سے نکلنے کے لئے میں نے خود کو اپنا دوست بنایا کیونکہ میں اپنے دکھ اور تکالیف اپنے دوستوں اور فیملی کے افراد کے ساتھ شئیر نہیں کرسکتی تھی۔
0 Comments