Categories: صحت

ہیڈ فون کا استعمال آپ کے کانوں کے لئے نقصان دہ

آج کے دور میں ہیڈفونز کا استعمال عام ہے لیکن اکثریت اس کے نقصانات سے ناواقف ہے۔

ہیڈ فون کا استعمال آپ کی سماعت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے خاص طور پر اگر آپ انہیں زیادہ دیر تک طویل عرصے استعمال کریں۔

Headphones Disadvantage

ہیڈفونز کا نقصان اس وقت اور بھی زیادہ جلدی سامنے آتا ہے جب تیز آواز میں سنا جائے۔
ہیڈفونز سے آپکی سماعت پر کیا کیا اثرات ہوسکتے ہیں  ۔ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

:ٹنائٹس

کانوں میں ٹینیٹس یا بجنا آواز کا وہ ادراک/احساس ہے جس کا کوئی بیرونی ذریعہ نہیں ہوتا، یعنی صرف متاثرہ فرد ہی اسے سن سکتا ہے۔ اسے عام طور پر ایک یا دونوں کانوں میں بجنے، گونجنے، گرجنے، کلک کرنے، ہسنے، یا گنگنانے کی آواز کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

: سننے میں دشواری

زیادہ شور والے ماحول میں سننے میں دشواری یا عام حالات میں بھی لوگوں کی باتیں صحیح سے نہ سُن پانا۔

: حسی سماعت کا نقصان

اندرونی کان یا سمعی اعصاب میں بالوں کے خلیوں کو نقصان، جو آوازوں کی شناخت مشکل بنا سکتا ہے

:ہیڈ فون کے ساتھ کانوں کی حفاظت

اگر آپ ہیڈفونز استعمال کرتے ہیں تو اپنی سماعت کی حفاظت کے لیے آپ ان تجاویز کو آزما سکتے ہیں

اگر آپ روزانہ ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو وقفہ لینا ضروری ہے۔ آپ 60/60 اصول آزما سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 60 منٹ تک ہیڈفینز کی آواز کو 60 فیصد والیوم پر رکھنا اور پھر ایک گھنٹے بعد ہیڈفونز سے وقفہ لینا۔ 

:مزید پڑھیئں

کان کی بناوٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔

ایسے ہیڈ فونز استعمال کریں جو کان کے اوپر آرام دہ ہوں۔

ایسی آوازوں سے پرہیز کریں جو بہت زیادہ اونچی ہوں یا بہت دیر تک سنائی دیتی ہوں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ہیڈ فون میں الگ سے والیوم کنٹرول بٹن موجود ہو۔ 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) آٹھ گھنٹے کام کے دوران 80 ڈی بی والیوم کو سننے کو محفوظ سطح سمجھتا ہے۔ 

اسی طریقے سے ایئرفونز کا مسلسل استعمال کان کی نالیوں میں میل کو مزید اندر دھکیل سکتا ہے جو آواز میں رکاوٹ ڈال سکتا ہیں ۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago