حسن احمد نے اپنی بیوی سےمتعلق اپنی دلی خواہش کا انکشاف کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ ا ور اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں۔

Image Source: Reviewit.Pk

حال ہی میں انہوں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب انہیں ذہنی مسائل تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر سے تھراپی لینے کی ضرورت پیش آئی  لیکن  اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے افراد کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں تھراپی کی ضرورت ہے، لیکن جب اس بات کا احساس ہوتو فوراً ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔

Hassn Ahmed Sunita Musalman

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں لیکن تبدیلی مذہب انسان کا اپنا ذاتی  فیصلہ ہے کہ وہ دل سے مسلمان ہو ناکہ زور زبردستی سے‘۔
انہوں اس حوالے سے مزید کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو یہ بھی ہوجائے گا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مسلمان ہوگا جب اس کے ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار اچھے ہوں گے، اگر ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار صحیح نہیں تو غیر مسلم یہ ہی سوچے گا کہ یہ ٹھیک نہیں‘۔

حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے “بے بی باجی” میں بھی دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago