
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر سے اپنی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، اس بار وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ نہ تو کسی مشہور شخصیت کے ساتھ موجود ہیں اور نہ ہی کوئی نیا تنازعہ سامنے آیا ہے بلکہ اس بار انہوں نے اپنی ویڈیو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرپرسن بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے، اس ویڈیو میں ان کی جانب سے رومانوی گیت کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تنازعات اور متنازعہ ویڈیو کے باعث خبروں میں رہنے والی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے موبائل فون کے زریعے بلاول بھٹو زرداری کی تصویر دیکھائی۔
اس موقع پر پاکستان کا فخر سمجھے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے گائے جانے والا “چلے آؤ تمھیں پہاڑوں کی قسم، تیرے آنے کی خبر نہ آسکی” عقب میں چل رہا ہے، جس پر حریم شاہ بلاول بھٹو زرداری کو دیکھتے ہوئے اس پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔
حریم شاہ کی کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں جہاں ٹک ٹاک اسٹار اپنے موبائل فون پر مداحوں کو بلاول بھٹو زرداری کی تصویر دیکھاتی ہیں وہیں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے گلے سے بھی لگاتی ہیں اور خوبصورت رومانوی گیٹ پر رقص بھی کرتی ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کو اپنے دل کا حال بتاتی ہیں،

اگرچے ٹک ٹاک اسٹار حریم کی جانب سے انسٹاگرام پر۔جاری کردہ ویڈیو پر کوئی موضوع یعنی کیپشن نہیں دیا گیا ہے تاہم مداحوں کی جانب سے اس بات کو اخذ کیا جارہا ہے کہ یہ ان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری سے بقاعدہ طور پر محبت کا اقرار رہے۔ جیسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر تقریباً 30 ہزار کے آس پاس لوگ دیکھ چکے ہیں۔
البتہ چئیرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یا ان کی پارٹی کے کسی رہنما کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ اور تجزیہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ سمیت ان کے تمام مداحوں کو بڑی بے صبری سے بلاول بھٹو زرداری کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل مشہور ومعروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ چئیرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ناصرف اچھے انسان ہیں بلکہ انہیں پسند بھی ہیں جبکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی بہت پسند ہے تاہم وہ بلاول بھٹو سے شادی نہیں کرسکتی ہیں، اس حوالے سے ان سے وجہ پوچھی گئی تھی تاہم انہوں نے وجہ بتاتے سے انکار کردیا تھا۔
یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے شادی ہے سوال پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شیخ رشید ان کے بڑے بھائیوں جیسے ہیں، جبکہ انہوں نے انہیں مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ اب جلد از جلد شادی کرلیں، یہ ان کے لئے بہتر بھی ہے، ایسا نہ ہو ان کی مزید ویڈیوز سامنے آجائیں۔
خیال رہے آٹھائس سالہ حریم شاہ کے اس وقت ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں، جبکہ اس دوران ان کی ویڈیوز پر ملینز کے قریب ویوز بھی دیکھے گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ پاکستان میں ایک سیلبرٹی بن کر سامنے آئیں۔ اگرچہ مرکزی میڈیا میں ان کا پہلی بار باقاعدہ نام س وقت گردش ہوا، جب ان کی پاکستان فارن آفس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے سب کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا۔
0 Comments