ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر اپنی متنازع ویڈیو کے سبب سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پاس کافی ساری غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں موجود ہیں۔ اپنی اس ویڈیو میں حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ بھاری رقم لے کر ملک سے باہر آئیں لیکن کسی نے نہیں روکا۔
اس ویڈیو میں حریم نے دوسروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جاسکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو آپ کے لیے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں۔
ویڈیو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔ وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا ،کرنسی کی عزت ہوگی ۔عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوگئی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کے شہر دوحہ کیلئے سفر کیا تھا جبکہ ٹک ٹاکر نے بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی جبکہ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تحقیقات میں پاکستان کسٹمز ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
تاہم منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان ہوتے ہی حریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے صاف مُکر گئیں۔ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔ جبکہ حریم شاہ نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنی مذکورہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں اور کہا ہے کہ انہوں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی سے مایوس
دوسری جانب ، حریم شاہ کی متنازع ویڈیو پر ان کو رقم دینے والے شخص دانیال ملک نے اس معاملے کی وضاحت پیش کردی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر ہونیوالی ویڈیوز میں دانیال ملک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ ان کی چھوٹی بہنوں کی طرح ہیں اور انہوں نے ویڈیو وائرل کرنے کے لیے ان سے 3 کروڑ روپے دینے کی درخواست کی تھی۔ اس لئے انہوں نے حریم شاہ کو پیسے دئیے تاکہ وہ ویڈیو بناسکے۔ ان کے مطابق یہ صرف 15,000-20,000 پاؤنڈ تھے جوان کے لئے اتنی بڑی رقم نہیں۔ویڈیو میں دانیال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ 2018 میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار تھے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کئی تنازعات میں ملوث ہونے کے لیے مشہور ہیں ،اس سے قبل بھی وہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کی وجہ سے زیر بحث رہیں جبکہ اس سے پہلے ان دونوں متنازعہ شخصیات کے درمیان ایک ویڈیو کال بھی لیک ہوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…