اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں ،جانے دو اور جیو،ہانیہ عامر

میوزک انڈسٹری کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں اُن کے ہزاروں مداحوں کے ساتھ سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر بھی ان کی گلوکاری کو انجوائے کرنے پہنچ گئیں اور سب کو حیران کر دیا۔

کنسرٹ کی اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنی دوستوں کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہانیہ عامر کے کنسرٹ میں شرکت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوئی اور وائرل ہوتے ہی اداکارہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگ گئیں۔

Image Source: Instagram

دوسری طرف مداحوں نے بھی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی سے متعلق گفتگو شروع کردی مگر اس بار کوئی قربت کی بات نہیں کررہا بلکہ سب اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سے خبروں کی زینت بننے والی ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جن میں وہ حسین لگنے کے ساتھ بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

Image Source: Instagram

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آگے بڑھنے اور درگزر کرنے میں ہی ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔اداکارہ نے کہا کہ نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس لمحوں سے جُڑے رہنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تلخ یادوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اجنبی لوگ آپ کی زندگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، اُنہیں وضاحت دینے سے گریز کریں۔ ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو اٹھاؤ اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والا ہر کوئی آسانی اور خوبصورتی سے آگے بڑھے۔

البتہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں نام لیے بغیر پوسٹس کیں جس کے بعد بہت سے لوگ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

ان ساری پوسٹس کو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔جس کے بعد عاصم اظہرنے ٹوئٹرپر ایک پوسٹ کی اور کہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پرڈیڑھ سال تک مسلسل طنزکیا جا رہا تھا اور ہر جگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔ عاصم اظہر نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں بہت خوش ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، اپنی فیملی کو خوش رکھنے کے ساتھ اچھا میوزک بنا رہا ہوں، مجھے یاد ہے جب پوری دنیا میرے مزے لے رہی تھی اس وقت میرے حق میں کوئی نہیں بولا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago