حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے گھر بیٹے کی پیدائش

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے طویل عرصے تک منسلک رہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تمام مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا نام اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی جانب سے محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جہاں حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ، “میری دعا ہء کہ میرا بیٹا اللہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا انسان، شائستہ اور نرم مزاج انسان بنے اور اللہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے۔” جبکہ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں حمزہ علی عباسی نے آخر میں اپنے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے ایک بچے کی ماں کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی، جس کا عنوان نیمل خاور عباسی کی طرف سے “محبت کی سب سے خالص شکل ” دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نیمل خاور عباسی کی جانب سے جاری کردہ انسٹاگرام پوسٹ میں 30 جولائی 2020 بھی لکھا گیا ہے، جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بچے کی پیدائش گزشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے : اداکارہ میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی معاونت کی درخواست کردی

واضح رہے اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاور عباسی گزشتہ برس اگست کے مہنے میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے تھے، اگرچہ نیمل خاور عباسی شادی سے قبل شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہے چکی تھیں۔ تاہم شوبز انڈسٹری کا بڑا نام تصور کئے جانے والے اداکار حمزہ علی عباسی یوں تو کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے جہاں بہت ہی کم عرصے میں لوگوں کو اپنی صلاحیتوں سے اپنا گرویدہ بنایا وہیں ان کی دلفریب شخصیت کا بھی کوئی ثانی نہیں مانا جاتا تھا البتہ انہوں نے بھی کچھ ہی عرصہ قبل اپنے چاہنے والوں کو بذریعہ ٹوئیٹ اطلاع دی کہ ان کی جانب سے ایک برا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک رہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سال 2013 میں فلم “وار” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ اس ہی سال مشہور ڈرامے پیارے افضل سے انہون نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا تھا۔ اس ڈرامے میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے افضل کا مرکزی کردار ادا کیا گیا تھا جس سے ان کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ سال 2015 میں اداکار حمزہ علی عباسی مشہور ڈرامے پیارے افضل میں بہترین اداکاری کرنے پر لکس اسٹائل فور بیسٹ ٹی وی ایکٹر بھی جیت چکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago