
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والے مشہور و معروف فلمی اداکار حمزہ علی عباسی سے کون نہیں واقف ہیں، ان کا شمار پاکستان کے اس وقت صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہایت کم وقت کے عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی۔ دلفریب شخصیت اور جاندار آواز نے ہمیشہ ان کی فنی صلاحیتوں کو چار چاند لگائے رکھا۔
جہاں زبردست ٹیلنٹ سے اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان کا خوب نام روشن کیا وہیں کم وقت کے عرصے میں انہوں بڑے بڑے ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔ تاہم انہوں نے کچھ عرصہ پاکستان شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے الوداع کردیا، اس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام کے ذریعے جس میں انہوں نے اپنے تمام کو بذریعہ ٹوئٹ اطلاع دی کہ ان کی جانب سء ایک بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا اعلان کردیا۔

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اپنے شوبز کیرئر کے ہی وقتوں سے فلموں میں شامل کئے جانے والے آئٹم نمبر یا آئٹم سانگز کے ہمیشہ سے ہی خلاف رہے ہیں۔ انہوں ناصرف اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا بلکہ اپنی فلم شامل کئے جانے والے آئٹم نمبر کو بھی غلطی قرار دیا تھا۔
حال ہی میں دیئے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے فلموں شامل کئے جانے والے آئٹم نمبر کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، حمزہ علی عباسی کے مطابق یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ آخر فلموں میں آئٹم نمبر شامل کئے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے اس دوران فلم ڈائریکٹرز سے بھی سوال کئے کہ آخر وہ کیوں ایسا محسوس کرتے ہیں کہ فلم آئٹم سانگز اور آئٹم نمبر کو فلم میں شامل کریں، جس میں عورت کو لفظوں اور ویڈیو کے ذریعے ایک طماشے کے طور پیش کیا جاتا ہے۔ جسے بعدازاں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بچے بھی دیکھتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرز کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئٹم نمبرز فلموں میں شامل ایک غلط سلسلہ ہے بلکہ یہ ہمارے مذہب اور ثقافت کے بھی بالکل خلاف ہے۔ یہی وجہ ہے اداکار حمزہ علی عباسی نے ہمیشہ سے آئٹم نمبرز کی خلاف آواز بلند کی ہے۔
واضح رہے اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ برس شوبز دنیا کو خیرآباد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا تاہم لوگوں کو دینی اور سماجی پیغامات پہنچانے کیلئے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتا رہوں گا۔
یاد رہے فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک رہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سال 2013 میں فلم “وار” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ اس ہی سال مشہور ڈرامے پیارے افضل سے انہون نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا تھا۔ اس ڈرامے میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے افضل کا مرکزی کردار ادا کیا گیا تھا جس سے ان کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ سال 2015 میں اداکار حمزہ علی عباسی مشہور ڈرامے پیارے افضل میں بہترین اداکاری کرنے پر لکس اسٹائل فور بیسٹ ٹی وی ایکٹر بھی جیت چکے ہیں۔
0 Comments