پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا ‘بوہے باریاں‘ پاکستان پاپ انڈسٹری کے مقبول گانوں میں سے ایک ہے، حال ہی میں بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور نے اس کی کاپی کرکے گانا جاری کیا جسے یوٹیوب پر ایک دن میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ حدیقہ کیانی نے اپنے مقبول ترین گانے کو کاپی کرنے پر کانیکا کپور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دُھن اور شاعری کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔
حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں کانیکا کپور کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے ’بوہے باریاں‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گلوکارہ سے قبل بھی متعدد بھارتی گلوکاروں نے ان کے گیت کی کاپی کی۔
گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو ان کی بغیر کسی اجازت اور معاوضہ کے شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا جب کہ ان کے گانے کو متعدد بھارتی گلوکار بھی بغیر اجازت گاچکے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بعض بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے ان کے گانےکو یوٹیوب پر 20 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے مگر انہیں کسی طرح کی کوئی رائلٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔
اپنی پوسٹ میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ بھارتی گلوکاروں کی جانب سے ان کے مقبول ترین گیت کو کاپی کیے جانے اور اسے چوری گانے کے معاملے پر ان کے احتجاج کے بعد بعض لوگوں نے انہیں کریڈٹ دیا اور یوٹیوب پر لکھا کہ مذکورہ گانے کو پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔ انہوں نے اپنے مقبول ترین گانے کے حوالے سے بتایا کہ اس کی شاعری ان کی والدہ نے لکھی تھی اور اسے کئی بھارتی گلوکاروں نے چوری کرکے پیسے کمائے۔
خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے ایلبم ’روشنی‘ میں شامل تھا۔
علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ کی کامیابی پر بلال عباس کے لئے اپنائیت بھری پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دیدی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بلقیس ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب پر دل سوز پیغامات جاری کیے ،جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے ‘نادِعلی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اُن کی ہمیشہ شُکرگزار رہیں گی۔ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے ناد علی کو ایدھی چائلڈ ہوم سے گود لیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…