گوہر رشید، فلک شبیر سے بےحد متاثر، شوہروں کو ایسا ہی شوہر بننا چاہیئے

اداکار گوہر رشید اور اداکارہ سارہ خان حال ہی میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “لاپتا” میں ایک شادی شدہ جوڑے کے کردار کے طور پر کام کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں فنکاروں کو ان کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس پورے ڈرامہ سیریل میں اداکار گوہر رشید نے دانیال نامی ایک ظالم شوہر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اداکارہ سارہ خان نے فلک کا کردار ادا کیا ہے ، جو ایک عورت ہے اور زیادتی کو ہلکے سے بھی برداشت نہیں کرتی ہے۔ اس ہی سلسلے میں مقامی میڈیا کو حالیہ انٹرویو میں ، عشقیہ ڈرامہ اسٹار نے سارہ خان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

Image Source: Instagram

اداکار گوہر رشید نے دوران انٹرویو ساتھی اداکارہ سارہ خان کے ٹیلنٹ اور پروفیشنلز کی جہاں تعریف کی، وہیں اداکارہ کے شوہر کی بیوی کے ساتھ محبت کے طریقے کار کو بھی خوب سراہا۔ اداکار کے مطابق سارہ خان آن اور آف کیمرہ ایک خوبصورت انسان ہیں، فلک شبیر بہت خوش قسمت انسان ہیں۔ اگر وہ سچ کہیں، اگر ان کی کبھی شادی ہوئی، تو وہ بھی فلک شبیر کی طرح ہی ہونگے، اپنی بیوی کے ساتھ۔

گوہر رشید کے مطابق وہ فلک شبیر سے بہت متاثر ہیں، شوہروں کو بالکل فلک شبیر کی طرح ہوتی ہیں، جو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتا ہو۔ ہم آخر کس چیز سے ڈرتے ہیں، ہم ہمیشہ پیچھے کیوں رہتے ہیں؟ مرد اپنی مرضی کے باوجود اظہار کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟

Image Source: Instagram

لاپتا اداکار گوہر شرید کا مزید کہنا تھا کہ، “ہم نے ہر چیز کو معمول بنا لیا ہے۔ فلک اکثر سیٹوں پر جاتا ہے اور جس طرح وہ سارہ کی دیکھ بھال کرتا وہ حیران کن ہے۔ وہ اتنا محتاط ہے ، سارہ کے ساتھ اتنا ذمہ دار ہے کہ میں اس کی تعریف کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا ہوں۔

خیال رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل ‘لاپتہ’ کی 12 ویں قسط کا ایک سین کافی وائرل ہوا تھا، جس میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران شوہر کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے اہلیہ (سارہ خان) کو تھپڑ مارا تھا۔ تاہم اگلے ہی لمحے بیوی ظلم برداشت کرنے کے بجائے پوری قوت سے شوہر کو جوابی تھپڑ مارتی ہے، اس سین نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا تھا۔

لوگوں کی جانب سے جہاں اس سین خوب سراہا گیا تھا، عوام کا کہنا تھا اس سین نے اس رائے کا خاتمہ کردیا ہے کہ بیوی پر ظلم ہوتا رہے اور وہ اسے برداشت کرتی ہے۔ ساتھ کچھ لوگوں کی جانب سے اس پر اعتراضات بھی اُٹھائے گئے تھے۔

Image Source: Instagram

اس سین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرکزی کردار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ انہیں اسکرین پر خواتین پر تشدد دیکھانے سے نفرت ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ایسے کردار کرنے سے گریز کیا ہے۔ بدقسمتی سے خواتین پر تشدد کے سین ٹیلی ویژن پر اتنی کثرت سے دیکھائے جارہے ہیں کہ یہ تشدد ہمارے لاشعوری میں ایک حقیقت بن چکا ہے۔ اسی لئے خواتین کے ساتھ مار پیٹ کرنا ‘ٹھیک’ سمجھا جاتا ہے جیسے کہ دانیال نے لاپتا کی گزشتہ قسط میں سمجھا تھا۔

شاید لوگوں کو یہ بات عجیب لگے لیکن انہوں نے تھپڑ کے سین کی وجہ سے دانیال کا کردار منتخب کیا ، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ظلم ایک انتخاب ہے۔ اگر کوئی بھی آدمی اپنی نام نہاد انا کے ہاتھوں آپ پر ظلم کرے تو بلا خوف وخطر وہیں کریں جو فلک نے کیا۔

یاد رہے یہ ڈرامہ سیریل اس وقت عوام میں کافی مقبول ہے، اس سے قبل بھی اس ڈرامے کا ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جب اداکارہ عائزہ خان( گیتی) ایک دکاندار پر ہراساں کرنے کے غلط الزامات عائد کرتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago