کم عمر بچے کے گانے کے ذریعے حکومت پر تنقید، گانا سوشل میڈیا پر وائرل

مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت نے عوام کو حال سے بے حال کر دیا ہے ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت سے بڑے تو بڑے چھوٹے بھی نالاں نظر آتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کم عمر لڑکا نے پنجابی زبان میں گانا گاکر غربت کی ماری عوام کی روداد سناکر حکومت پر تنقید کی اور عمران خان کو ‘چوروں کا سردار ‘کہہ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ مینار پاکستان پر کھڑا ہوکر گانا گا رہا ہے۔ اپنے اس گانے میں بچے نے وزیر اعظم عمران خان کو قصائی ، شیطان اور چوروں کا سردار کہہ کر مخاطب کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی ‘ تبدیلی’ کو ‘عذاب’ سے تشبیہ دے ڈالی ۔ بچے نے اپنے اس گانے میں وزیر اعظم کو پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان کا ‘بڑا بھائی’ اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کو ‘چھوٹا بھائی’ کہہ دیا۔

Image Source: Screengrab

اس تنقیدی گانے میں بچے نے جہانگیر ترین کو ’چینی چور’ بھی کہا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی وبا سے پہلے ، پاکستان چینی اور گندم کے بحران سے گزر رہا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہی ہے۔ چینی کے بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین افراد نے اس بحران سے فائدہ اٹھایا، اس شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین کا نام مبینہ طور پر شامل تھا۔

ٹوئٹر صارفین نے اس بچے کی پرفارمنس کو پسند کرتے ہوئے ویڈیو کوشئیر بھی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر کارکن عمار علی جان نے لڑکے کی شناخت علی حیدر کے نام سے کروائی ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بچے کے والد عامر چونگی امر سدھو ، لاہور سے ہماری تنظیم (ایچ کے ایم) کا حصہ ہیں ، جن کی دو سال پہلے نوکری ختم ہوگئی ہے اور وہ گھر کا کرایہ ادا کرنے اور علی کی تعلیم اخراجات برداشت کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں ، یہ مزاحیہ گانا درحقیقت غریبوں کی پریشانیوں کی عکاسی کر رہا ہے۔

مزید یہ کہ پاکستانی بینڈ ‘لال’ کے گٹارسٹ تیمور رحمان نے عمار علی جان سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس بچے کا گانا اپنے بینڈ کے ساتھ ریکارڈ کروا سکے اور اسے ادائیگی کر سکے۔ نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے اس خاندان کی مالی مدد کی پیشکش بھی کی۔

لال بینڈ موسیقی کے ذریعے سماجی ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف آواز بلند کرنے والا ایسا گروپ ہے جس نے پاکستان کے معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی غزلوں اور نظموں کو گیتوں کی شکل دی ہے۔جبکہ ان کے گیتوں نے پاکستان میں وکلاء کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

علاوہ ازیں ، وزیر اعظم عمران خان کی تین سال حکومتی کارکردگی پر حال ہی میں گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا تھا جس میں 48 فیصد پاکستانی خوش تو 45 فیصد ناراض نظر آئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago