سوشل میڈیا پر فنکاروں کی زندگیوں سے متعلق غلط اور غیر ضروری خبروں کا زیر گردش رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے، پچھلے کئی عرصے سے شوبز شخصیات اس مسئلے سے دوچار ہیں، کبھی کسی کی شادی کی افواہ، تو کبھی کسی کی طلاق، تو کبھی کسی کے محبت کے چرچے، یہ سب معمول کی باتیں۔ انہیں غلط خبروں کا شکار ان دنوں اداکارہ غنا علی ہوئیں ہیں، دعویٰ کیا گیا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش تاہم اداکارہ نے دعوے کو غلط قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس عمیر گلزار نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ پیغام سے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی تھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہم بےحد خوشی کے ساتھ یہ بتا رہے ہیں کہ جلد ایک ننھا سا مہمان ان کی زندگیوں میں آنے والا ہے۔ الحمدلله، میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، اللہ نے ہمیں اس خوشی سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جہاں درخواست کی کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہیں اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے شوہر کے لئے بھی ایک خصوصی پیغام لکھا۔
اداکارہ غنا علی کے اعلان کو کچھ ماہ ہی گزرے تھے، کچھ یوٹیوب چینلز کی جانب سے دعوی کیا جانے لگا، کہ اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، البتہ کچھ چینلز نے دعویٰ کیا کہ ابھی پیدائش نہیں ہوئی ہے تاہم جڑواں کی ہی پیدائش متوقع ہے۔
اس ہی سلسلے میں زیر گردش خبروں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کی گئی۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ میں غنا علی نے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے، میرے کوئی دو جڑواں بچے پیدا نہیں ہوئے ہیں، برائے مہربانی یوٹیوب کی غلط معلومات کو مٹ سنیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
واضح رہے شوبز شخصیات کی نجی زندگی اور معاملات پر غیرضروری سوالات اور تبصرے کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، چند بلاگرز اور سوشل میڈیا صارفین رویش اختیار کرتے ہیں، جس کا مقصد ہوتا ہے کہ غیر معمولی توجہ صاصل کرسکیں۔
دوسری جانب اگر اداکارہ غنا علی کے حوالے سے بات کی جائے تو افسوس کے ساتھ انہیں رواں برس اپنی شادی کے بعد سے نامناسب اور غیرضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابتداء میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور بچے کے باپ ہیں، اور اداکارہ نے کسی کا گھر خراب کرکے شادی کی ہے، شادی کی مقصد محض پیسہ تھا، کیونکہ ان کے شوہر ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔
بعدازاں کئی مواقعوں پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں تو کچھ صارفین کی جانب سے بیہودہ تنقید اور اِنتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کی جسامت کو لیکر تنقید کی، البتہ کئی بار جہاں اداکارہ نے غیرضروری تنقید کو برداشت کیا وہیں شوہر پر بلاجواز تنقید پر ناقدین کو کرارہے جوابات دیتے ہوئے، کھل کر شوہر کا دفاع کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…