بابا کو شہید کرکے بھارتی فوجی ہنستے رہے، کشمیری بچی کی فریاد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے دو روز میں ایک ڈاکٹر اور تاجر سمیت 9 شہریوں کو شہید کردیا، شہداء میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ بھی شامل ہیں جن کی کم سن بیٹی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو نے ہر دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ دونوں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ ان کمروں کا پتہ لگائیں جہاں مشتبہ عسکریت پسند مبینہ طور پر چھپے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد نے دروازے پر دستک دی لیکن عسکریت پسندوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کمار نے کہا، تھوڑی دیر کے بعد، انہوں نے دوبارہ دستک دی اور اس بار عسکریت پسندوں نے دروازہ کھولا اور پستول سے فائرنگ کی،جس پر دفاع میں بھی گولی چلائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دو “دہشت گردوں” میں سے ایک مقامی عامر ماگرے اور دوسرا نامعلوم پاکستانی شہری تھا۔

Image Source: AFP

انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ الطاف بھٹ کی شاپنگ سینٹر میں سیمنٹ کی دکان ہے اور اس نے مدثر گل کو تین کمرے کرائے پر دئیے تھے، مدثر گل وہاں ایک کال سینٹر چلارہا تھا اور وہ دہشت گردوں کا سرکردہ ساتھی تھا۔ دہشت گردوں نے الطاف بھٹی کی عمارت کا استعمال کیا۔تاہم ہلاک ہونے والوں میں سے کم از کم تین کے اہل خانہ اور قتل کے عینی شاہدین نے پولیس کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ درحقیقت اس قتل وغارت گری سے بھارتی پولیس ایک تیر سے دو مقاصد حاصل کررہی ہے، ایک تو کشمیریوں کی نسل کشی اور دوسرا ہندوستانی مسلمانوں سے چھٹکارا۔

Image Source: AFP

دوسری جانب ، سری نگر کے علاقے برزلہ میں الطاف بھٹ کے گھر پر، اس کی دو بیٹیاں 15 سالہ نوحہ 13 سالہ نائفہ شدیدغم وصدمے میں ہیں جبکہ ان کا سات سالہ بھائی عباد، اس تمام صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ بھارتی حکام نے لاشیں اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں پاکستان کی سرحد کے ساتھ ضلع کپواڑہ میں 80 کلومیٹر دور ایک قبرستان میں سپردخاک کردیا ہے۔

نوحہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہم صرف اپنے والد کی تدفین کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی قبر ہمارے گھر کے قریب ہو۔ہم انصاف بھی نہیں مانگ رہے۔

جب ہم نے احتجاج کیا اور ایک پولیس اہلکار سے کہا کہ انکل، میرے والد کی لاش دے دو ، تو وہ بے شرمی سے ہنس دیا۔ الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی نے بتایا کہ بھارتی فوج اس کے بابا کو شہید کرکے ہنستے رہے۔کشمیری بچی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی بہت چھوٹا ہے، وہ بابا سے بہت زیادہ قریب تھا، اسے ہم کیا جواب دیں گے، کیسے سمجھائیں گے؟ الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی کی المناک اور دل سوز ویڈیو پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

واضح رہے کہ الطاف بھٹ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک شاپنگ سنٹر میں دکان دار تھے اور واقعے کے دن وہ دکان بند کرکے جب وہ واپس آرہے تھے تو بھارتی فوج نے انہیں پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

تاہم ، اس واقعے میں شہداء کے متاثرین نے اپنے پیاروں کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے سٹی سینٹر پر غیر معینہ مدت تک کے لئے دھرنا دیدیاہے۔یاد رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سے قبل بھی ایک بھارتی فوجی اہلکار نے 20 لاکھ روپے کے انعام کے عوض تین کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

Courtesy:Al Jazeera

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago