غنا علی کی شوہر کے ہمراہ تصویر پر خاتون صارف کا ہتک آمیز تبصرہ

پاکستانی کی مقبول اداکارہ غنا علی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا ٹرولنگ کی زد میں ہیں ۔جب بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ کوئی تصویر پوسٹ کرتی ہیں تو مثبت کے بجائے منفی تبصرے کرنے والے زیادہ نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اہنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اکثر ٹرولنگ کرنے والوں کو ’شٹ اپ کال‘ بھی دیتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں غنا علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ کچھ نئی تصویریں شیئر کیں تو روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘مائی ہسبینڈ ، آئی لو یو ‘۔ ان تصویروں میں اداکارہ کے شوہر ان کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں جبکہ دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

سوشل میڈیا صارفین ان تصویروں پر کہاں چپ بیٹھنے والے تھے، ایک خاتون نے لکھا کہ ‘تمہارا شوہر یہ جو زبردستی ہنستا ہے نا زہر لگتا ہے زہر’، غنا علی نے خاتون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا کہ ‘ایسے کمنٹ تو ہمیں بھی زہر لگتے ہیں پر کیا کریں ہر انسان اپنی زندگی کا مالک ہے۔’

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ، شادی کے بعد سے جب بھی غنا علی شوہر کے ہمراہ کوئی تصویر شئیر کرتی ہیں تو زیادہ ترصارفین اُن کے شوہر کی ظاہری شخصیت کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور تنقید کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایک بار تو ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا پیٹ ہے بھائی۔‘ جب کہ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’یہ تو موٹو اور پتلو کی جوڑی ہے۔’

گزشتہ دنوں بھی سوشل میڈیا پر غنا علی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویروں پر مختلف ویب پیجز پر خوب کمنٹس کیے گئے۔ مداحوں کا خیال تھا کہ جوڑے کو اپنی ذاتی تصویریں آن لائن پوسٹ نہیں کرنا چاہئے ، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تصویر کا مذاق نہ بنائیں تو اور کیا کریں؟ نیز اس تصویر کا مضحکہ خیز کیپشن بھی صارفین میں زیر بحث رہا تھا۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے۔ اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر کافی لمبے عرصے سے دوست تھے اور انہوں نے گھر والوں کو شامل کرکے شادی کی ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔ جب کہ ان کی فلم ’’گواہ رہنا‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جس کی کامیابی کے لیے وہ بہت پُرامید ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago