جرمنی میں چرچ کو نماز کے لئے کھول دیا گیا

جرمنی کے درالحکومت برلن میں پیش آیا بین المذاہب یکجہتی کا ایک خوبصورت اور دلفریب منظر جہاں مقامی چرچ نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے مسلمانوں کے لئے چرچ کے دروازے کھول دیے تاکہ مسلمان اپنی جمعہ کی عبادات کو باآسانی ادا کرسکیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام بند شدہ عبادات گاہوں کو ایک بار پھر سے کھول دیا گیا تھا۔ لیکن اس سلسلے میں عبادات کی گرز سے آنے والے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی ہدایت جاری کی گئیں تھیں جن میں ہر ایک شخص کو دوسرے سے کم از کم 5 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی تھی۔

البتہ جرمنی کے ڈسٹرکٹ نیوکلین میں واقع در السلام نامی ایک مسجد میں جہاں سینکڑوں لوگوں نے عید کی نماز ادا کرنی تھی لیکن جرمن حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا احتیاط تدابیر جن میں 5 فٹ کا فیصلہ رکھنا ایک اہم شرط تھی، جس کے باعث در السلام مسجد میں مہیز 50 کے قریب لوگ ہی نماز ادا کرسکتے تھے ۔

لیکن اس سلسلے اور مشکل حالات میں مارتھا لیوتھرین نامی مقامی چرچ نے مسلمانوں کی مدد کی خاطر اپنے چرچ میں مقامی مسلمانوں کے لئے جمعہ کی نماز کا اہتمام کیا اور یکجہتی کی ایک مثال قائم کردی۔

اس حوالے سے در اسلام مسجد کے امام محمد طحہ صابری کا کہنا تھا کہ مقامی چرچ کے لوگوں نے دیکھا کہ مسلمان کس طرح مشکلات کا سامنا کررہے ہیں تو انہوں آکر ہم سے پوچھا کہ کیا آپ کو نماز کے لئے جگہ درکار ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ان وقتوں میں ایسی یکجہتی کا مظاہرہ ایک بہترین مثال ہے۔ کورونا وائرس کی وباء نے ہمیں ایک کمیونٹی بنا دیا ہے اور آج ہم سب اس وباء کے باعث تمام لوگ آج دلی طور پر ایک ہوگئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب چرچ کی پیسٹر مونیکا میتھیاس نے کہا کہ مسلمانوں کی آذان نے اُن کے دل کو چھو لیا. میں نے عبادت اور دعا میں حصہ بھی لیا اور دعا میں ہر بات پر ہاں، ہاں کی کیونکہ ہمارے اور مسلمانوں کے مسائل یکساں ہیں بلکل۔

مزید اس حوالے سے مزید کہا کہ، اس عمل نے آج ہم سب کو ایک بنا دیا ہے اور پہلے سے زیادہ قریب کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پوری کمیونٹی کا تھا کہ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کام کرنا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔ ہم آگے نہیں جانتے کے آگے یہ عمل کتنا چلتا پے اور کتنا نہیں، البتہ اس عمل کو جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب موجودہ حالات ہمیں تیار کررہے ہیں کہ ہمیں اچھے یا برے تمام حالات کے لئے اخلاقی طور پر تیار کررہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

6 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago