جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا

ہم وقتا فوقتا اسلام قبول کرنے والے لوگوں کی خوبصورت کہانیاں سنتے رہتے ہیں، اس سے جہاں ایک مسلمان کے ایمان کو تقویت ملتی ہے وہیں ایک قلبی سکون بھی میسر ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت کہانی اب سامنے آئی ہے جرمنی سے تعلق رکھنے والے مشہور رائٹر اور ٹریول ویلاگر کرسچن بیٹزمین کی، جنہوں نے یہ اقرار کرتے ہوئے اسلام قبول کیا، بلاشبہ اسلام ایک امن کا مذہب ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین اکتوبر 2019 میں پاکستان آئے تھے، جہاں اس نے پورے ملک میں دور دراز علاقوں میں سفر کیا، کرسچن بیٹزمین کے مطابق اس سفر کے دوران اسے یہاں کسی تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی اسے کسی قسم کا کوئی محسوس ہوا۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ایپلیکیشن انسٹاگرام سے پیغام جاری کرتے ہوئے ویلاگر کرسچن بیٹزمین کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ چینل گزشتہ برس دسمبر میں شروع کیا تھا، جبکہ انہوں نے پاکستان میں تقریباً ایک سال کا عرصہ گزارا ہے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان میں بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی، جن سے دین اور طرز زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ویلاگر اور رائٹر کرسچن بیٹزمین کے مطابق وہ یورپ میں بڑے ہوئے ہیں، جہاں اسلام کا لفظ ہمیشہ منفی عمل، جنگ اور دہشت گردی سے منسلک رہا تھا۔ مگر پاکستان میں رہے کر میرے خیالات بدلے اور انہوں نے اسلام کے مقصد کو سمجھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ایمانداری کی بات ہے کہ وہ پہلے کبھی بھی مذہبی شخصیت نہیں تھے لہذا انہیں ان لوگوں کی سوچ سے کوئی فکر نہیں ہوتی تھی۔

کرسچن بیٹزمین نے اپنے دوستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچپن کے سب سے بہترین دوست مسلمان تھے، ہم سب ہمسائے تھے، ہم سب اندر سے انسان ہی ہیں۔

Image Source: Instagram

اسلام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ویلاگر کرسچن بیٹزمین کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، مجھے اس سے ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا تھا لہذا میں اپنے اندر کی گہرائیوں کو مزید جاننا چاہتا تھا۔

جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اپنے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی، جس انہوں نے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد شکرانے بھی ادا کئے، جبکہ انہوں نے تمام مداحوں سے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے اسکول آف اسلامک کی مسلمان ہونے کی سند بھی دیکھائی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت ہلکا پھلکا محسوس کررہے ہیں، مجھے ایسے لگ رہا ہے مجھے اب اپنے جسم پر مکمل اختیار حاصل ہے۔ یہ ایک انتہائی مثبت احساس ہے، جسے وہ بیان نہیں کرسکتے ہیں۔

جوں سوشل میڈیا پر کرسچن بیٹزمین کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آئی وہیں جہاں ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی وہیں معروف یوٹیوبر زید علی، اداکارہ زارا نور عباس، اداکارہ منال خان، اداکارہ زویا ناصر اور یوٹیوبر شام ادریس کی جانب سے بہت زیادہ مبارکباد پیش کی گئی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ویلاگر اور رائیٹر کرسچن بیٹزمین مشہور پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کو انتہائی قریب دیکھا جارہا ہے، دونوں کے بارے میں خیال ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔

اگر گزشتہ برس کی ہی بات کی جائے تو اپریل کے مہینے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ریسلر ویلہم اوٹھ کی جانب سے بھی اسلام قبول کیا گیا تھا۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ریسلر ویلہم اوٹھ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اسلام کو سمجھا اور جانا تھا۔

یاد رہے مشہور و معروف کینڈین خاتون اور ٹریولر روزی گیبریل نے سال 2018 میں پاکستان کا ٹور کیا تھا، جہاں وہ مسلمان کے طور ، طریقوں اور اسلامی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئیں تھیں اور انہوں نے پھر اسلام قبول کرلیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago