کھیل کے میدان میں بھارت کو پاکستان سے ایک اور شکست

سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلوں میں گزشتہ روز پاک بھارت مقابلہ ہوا، جس میں پاکستانی فائٹر احمد “ولورین” مجتبی نے بھارتی فائٹر راہول “کیریلا کرشر” راجو کو ایک یکطرفہ فائٹ کے بعد مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت یہ محض ایک جملہ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ملکوں کی عوام کے جذبات سے جڑا ایک اہم پہلو ہے، مقابلہ کھیل کا ہو، یا پھر جنگ کا عوام کے جذبات کبھی تبدیل نہیں ہوتے، دونوں ممالک کو اپنے سے چھوٹے حریف سے ہار پر اتنا افسوس نہیں ہوتا جتنا اس میچ کی ہار پر ہوتا، کیونکہ یہ شکست برسوں یاد رکھی جاتی ہے اور فلحال شکست کا کڑوا گھونٹ ایک بار پھر بھارت کے نصیب میں آیا ہے۔

Image Source: Pakistan

تفصیلات کے مطابق جہاں کل دنیا بھر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا وہیں سنگاپور میں جاری “ون چیمپیئن شپ” مکسڈ مارشل آرٹس میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا، پاکستان کی نمائندگی احمد مجتبیٰ نے کی جبکہ بھارت نمائندگی راہول راجو نے کی۔

یوں تو دونوں ہی ممالک میں اس میچ لیکر کافی جوش وخروش دیکھا جارہا تھا، دونوں ہی ملکوں کی عوام اپنے اپنے فائٹر کے لئے دعا گو تھیں تاہم ابھی مقابلہ شروع ہی ہوا تھا کہ بھارتی کھلاڑی کے چہرے پر خوف اور پریشانی کے تاثرات واضح نظر آرہے تھے، پاکستانی کھلاڑی فائٹر احمد مجتبیٰ شروع سے بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، ابھی فائٹ شروع ہوئے چند ہی سیکنڈ گزرے تھے کہ احمد مجتبیٰ نے بھارت کے فائٹر راہول راجو کو ایک زور دار پنچ لگایا، جس پر بھارتی کھلاڑی کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ زمین پر جاگرا، جس کے بعد پھر وہ دوبارہ اٹھ ہی نہیں سکا۔ جس پر ریفری نے میچ ختم کرکے پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ کو فاتح قرار دے۔ یوں پاکستانی فائٹر احمد “ولورین” مجتبی نے یہ مقابلہ محض 56 سیکنڈ میں جیتا ہے۔ جوکہ مکس مارشل کی چند چھوٹی فائٹس میں سے ایک ہے۔

Image Source: onefc.com

اس سلسلے میں جیت کے بعد پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، انہوں نے پہلے مرحلے میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کردیا ہے، میں نے سب سے یہ وعدہ کیا تھا کہ فائٹ میں ضرور جیتوں گا۔

پاکستانی فائٹر احمد “ولورین” مجتبی نے اپنی یی جیت تمام کشمیری بھائیوں اور پاک آرمی کے جوانوں، تمام پاکستانیوں اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

Image Source: Facebook

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے میچ سے قبل پاکستانی فائٹر احمد “ولورین” مجتبی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، جبکہ انہوں نے احمد ولورین مجتبیٰ کو چیلنج کیا تھا کہ اگر وہ بھارتی فائٹر راہول راجو کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیں گے، وہ خود ائیرپورٹ ان کے استقبال کے لئے جائیں گے۔

یاد رہے رواں ہفتے یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں دوسری بڑی شکست ہے، اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پول کیا گیا تھا، جس میں تمام کرکٹ مداحوں سے پوچھا تھا کہ دنیا میں کونسا کھلاڑی سب سے بہترین کوور ڈرائیو کھیلتا ہے، جس پر قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی تھی۔ اس پول میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ٹوئیٹر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago