Categories: صحت

گرمی کے موسم میں صحت کا خیال

موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے اور ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال بھی ریکارڈ توڑ گرمی کا امکان ہے۔سردیوں کے مقابلے میں گرمی کا موسم زیادہ بیماریوں کے ساتھ آتا ہے
اس لئے صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوجاتا ہے۔

(Garmi Ka Mausam) :گرمی کا موسم

عام طور پر گرمیوں میں تیز دھوپ کی وجہ سے پیاس بے حدلگتی ہے اور پسینہ بھی زیادہ آتا ہے ایسے میں جسمانی توانائی کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ لہٰذا گرمیوں میں صحت کا خیال رکھنے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک لینے کے ساتھ ذیل میں بتائی جانیوای ٹپس پر بھی عمل لازمی کریں تاکہ اس موسم میں آپ آسانی سے فٹ رہ سکیں۔

Image Source: Unsplash

گرمیوں میں صحت کا خیال(Sehat ka Khayal) رکھنے کیلئے ضروری ٹپس

گرمی کا موسم اپنے ساتھ شدید دھوپ اور تپش ساتھ لیکر آتا ہے، گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ صحت بخش مشروبات کا استعمال بھی بڑھا دینا چاہیے تاکہ گرمی سے بچا جاسکے۔گرمیوں میں پانی اور مشروبات کا استعمال صحت کا خیال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Image Source: Unsplash

گرمیوں میں تلے ہوئے یا پیک شدہ کھانے کھانا کم کردینی چاہیئں، دراصل یہ کھانا ناصرف آپ کی توانائی کی سطح کو کم کرتا ہے بلکہ پیٹ سے متعلق مسائل جیسے لوز موشن، گیس، قبض اور تیزابیت کا بھی سبب بنتے ہیں۔تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، خاص طور پر کچا سلاد اور ایسے پھل کھانے چاہیئں جن میں پانی زیادہ ہو جیسے کھیرا، تربوز، آم، کینو، خربوزہ، گاجر، وغیرہ۔

اس موسم میں خاص طور پر گھر کے پکے ہوئے تازہ، اور صاف ستھرے کھانے کھانے چاہیئں۔ گھر میں کھانے کو درست درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے اور جتنا ہوسکے، باہر کا کھانا کم سے کم کھانا چاہیے۔ اس موسم میں تھوڑی سی بھی لاپرواہی مختلف اقسام کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

Image Source: Unsplash

اس کے علاوہ گرمیوں میں کیفین یا چائے زیادہ پینے سے لُو لگنے اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس لئے گرمی میں چائے اور کافی پینے کے بجائے تازہ پھلوں کے جوس کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔

گرمیوں میں چہرے کی حفاظت بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ شدید گرمیوں میں سور ج کی تیز شعاعوں اور ان کی تپش سے جلد خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اس لئے دن میں 5 سے 6 مرتبہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھوئیں اور آنکھوں پر پانی ڈالیں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کا استعمال ضرور کریں جبکہ لباس ڈھیلا ڈھالا اور آرام دہ پہنیں۔

مزید پڑھیں: بڑھتی گرمیوں اور دھوپ سے الرجی سے دو رنگت کی جلد ہوگئی، اب کیا کریں؟

طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں تیز دھوپ سے الرجی کے ساتھ دیگر جلدی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے، گرمیوں کے موسم میں الرجی اور دیگر جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے زیادہ دھوپ میں نہ نکلیں۔ مزید برآں، شدید گرمی اور تپتی دھوپ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اس لئے انہیں تیز دھوپ میں باہر جانے نہیں دینا چاہئے اور گرمی سے بچانے کے لئے انتظامات کرنے چاہئیں۔اس موسم میں اگر احتیاط برتی جائے اور مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کیا جائےتو اس موسم کے مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago