گرم موسم میں صحت پر لیموں کے فائدے کیا ہیں؟ جانیے

خوش ذائقہ رسیلے لیموں کے بے شمار فوائد ہیں،یہ ترش ذائقے والا پھل ہے، جس میں وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت صحت بخش اور مفید ہے۔ یہ ہر گھر میں عام استعمال ہوتا ہے اس کے عرق اور چھلکوں دونوں میں متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔

موسمِ گرما میں اس کا استعمال کافی بڑھ جاتا ہے، اس کا جوس پیاس بجھاتا ہے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ جسم کو جراثیم اور دیگر انفیکشنز کے مقابلے میں مزاحمت کے لیے تیار بھی کرتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی، کیلشیم ، پوٹاشیم اور آئرن رکھنے والا لیموں صحت کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ اچار سے لیکر سلاد اور چاٹ تک ہر چیز کو مزیدار بنا دیتا ہے۔ لیموں کے ہماری صحت پر مزید کیا فائدے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں؛

(Nimbu Ke Fayde) :لیموں کے فائدے

نظام ہضم کیلئے بہترین

Image Source: Unsplash

گرمیوں میں لیموں پانی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔ اس میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جوبدہضمی ، اسہال اور قبض کا بھی علاج کرتا ہے اور آنتوں کی صحت بھی بہتر بناتا ہے، کس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوجاتا ہے۔ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ صبح باقاعدگی سے ایک کپ لیموں کا شربت پیئں۔ اس فائدے میں مزید اضافے کے لیے آپ ایک چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس سے جسم میں موجود زہریلا مواد ختم ہوتا ہے۔

قدرتی ماؤتھ فریشنر

Image Source: Unsplash

لیموں گرمیوں میں سانسوں کو تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ قدرتی ماؤتھ فریشنر کا کام کرتاہے۔آپ یہ ماؤتھ فریشنر باآسانی گھر میں تیار کرسکتے ہیں، اس کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق، ایک چائے کا چمچ دارچینی اور آدھا کپ گرم پانی کی ضرورت ہوگی۔ ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں اور اس سے غرارے کریں سانس کی تازگی برقرار رہے گی۔

جسمانی وزن میں کمی

Image Source: Unsplash

لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

Image Source: Unsplash

لیموں پانی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے اور جلد بڑھاپے کے خلاف مقوی دوا کے مترادف ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔اگر آپ باقاعدگی سے اس کا استعمال  کرتے ہیں تو آپ موسمی انفیکشن کے خطرات مثلاً بخار اور فلو وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔

جِلد کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

گرمیوں میں خواتین اکثر جلد کے حوالے سے فکرمند رہتی ہیں ان کے لئے لیموں کسی نعمت سے کم نہیں اس کا بنیادی جزو یعنی وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے اس کا روزانہ استعمال جلد پر چمک لاتا ہے اور اس کی دیرپا تروتازگی برقرار رکھتا ہے۔

خوشگوار موڈ کا احساس

Image Source: Unsplash

لیموں میں پائے جانے والا قدرتی ’انویگوریٹنگ سینٹ ‘ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پر سکون رکھنے میں مدد ملتی ہے ، ہائی بلڈ پریشر انسان میں پریشانی اور ذہنی دباؤ کا احساس جگاتا ہے ، لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بدلتے موسم میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

علاوہ ازیں، لیموں کا عرق ہی نہیں بلکہ اس کے چھلکے بھی کئی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ برتنوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں سے آنے والی بدبو ختم کرنے کے لیے بھی کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago