Categories: پاکستان

موجودہ پاکستان کے حالات کی صورت حال

کسی بھی معاشرے میں مسائل کا پیدا ہونا کوئی نئی بات نہیں دنیا میں ہر قوم کو مسائل کا سامنا رہاہے،اور پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن وہی قوم اپنے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،جو ایک مربوط واضح اور دو ٹوک نظریہ رکھتی ہو۔ موجودہ پاکستان کے حالات بھی کچھ انہی مسائل کا شکار ہیں

لیکن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہےکہ بیک وقت کئی مسائل نے ہمیں اپنی گرفت میں لے لیا ہے بلکہ ہر طرف مسائل کا انبار ہے۔معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، جمہوریت کے نام پر فرسودہ سرمایہ داری نظام نافذ ہے۔ملک میں معاشی بحران اتنی شدت اختیار کرچکا ہے کہ تقریباً آدھی آبادی غریت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے، بے روزگاری کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، کارخانے اور مل بند ہورہے ہیں، برآمدات میں مسلسل کمی اور درآمدات میں روز بروز اضافہ واقع ہورہا ہے، تو دوسری طرف بیرونی قرضوں کا حجم بلین ڈالر سے بھی تجاوز کرچکا ہے جس کی وجہ سے ہم قرضے واپس کرنے کے لئے قرضے لے رہے ہیں۔ ملکی حالات سدھرنے کے بجائے روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور ملک معاشی اور سیاسی مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔

Image Source: Express News

(Pakistan k Halaat) :پاکستان کے حالات

اگر آج ہم ملک کے خالی خزانے اور عوام کے افلاس پر نظر دوڑائیں تو یہ بخوبی سمجھ میں آجاتا ہے کہ ملک پر کیسے کیسے لوگوں نے حکمرانی کی ہے، جنہوں نے مل کر ایسا نظام بنادیا ہے کہ کسی طاقتور شخص کا احتساب نہیں ہوسکتا، اس نظام نے سماجی زندگی کو بھی تباہ کردیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مجرموں کی قوم ہے۔بالائی سطح پر مختلف مافیاؤں کی حکمرانی ہے بس اس بات کا مقابلہ ہے کہ کون سی مافیا زیادہ طاقتور ہے۔ توانائی مافیا، لینڈ مافیا، شوگر مافیا، سیمنٹ مافیا، سرمایہ دار، جاگیردار، افسر شاہی کون زیادہ ذمے دار ہے، اس کا نہ فیصلہ ہوسکتا ہے اور نا ہی کوئی یہ بتانے والا ہے کہ اصلاح کا نقطہ آغاز کہاں سے ہوگا۔

Image Source: Dawn

حقیقت یہ ہے کہ جب تک قومی سیاسی قیادت، فوجی اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور سول بیوروکریسی سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے ملکی نظام کوبہتر بنانے سے متعلق کسی سنجیدہ فیصلہ پرمتفق نہیں ہوتے، تب تک ملک میں سیاسی، معاشی استحکام کی توقع دیوانے کا خواب ہی رہے گا۔ موجودہ صورتحال میں عام آدمی کے حالات بدلنے کا دور دور تک کوئی امکان نظرنہیں آتا،کوئی انقلاب ہی عوامی جذبات واحساسات کی ترجمانی کا سبب بنے تو بنےاور حالات سدھریں تو سدھریں، کیونکہ تاریخ کا سبق یہی ہے کہ حالات تب تک بدلتے ہیں اور نہ سدھرتے ہیں جب تک عوام خود حالات بدلنے اور سدھارنے کے لئے تیار نہ ہوں۔

Image Source: File

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان اپنا ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

الغرض، اگر ہمیں سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی، تعلیمی اور اسی طرح کے سینکڑوں اور مسائل سے نکلنا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے تو ہم سب کو بحیثیت ایک قوم مل کر اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نہ صرف قبول کرنا ہوگا بلکہ پوری ایمانداری سے ان کو سرانجام بھی دینا ہوں گا کیونکہ یہی ایک واحد حل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اداروں سے کرپشن، ناانصافی، جھوٹ، افسر شاہی کا خاتمے بھی کرنا ہوگا، اور اس مقصد پر عملدرآمد کے لئے ہر فرد اور ہر ادارے کو اپنے ذاتی اور تجارتی مفاد کے ساتھ قومی مفاد کو بھی اہمیت دینی ہوگی اسی طرح ہم سب مل کر اپنے ملک کو ایک فلاحی اور مثالی ریاست بناسکیں گے، اور پھر ہماری یہی ریاست بہتری کی طرف تیزی سے آگے بڑھے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

Zameer Ali

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

16 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

21 hours ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago