اداکار فیروز خان نے خاکی لفافے والی بوتل کی حقیقت بتادی


0

پاکستان کے مشہور ومعروف اداکار فیروز خان یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، اپنی زبردست اداکاری کے باعث ان کا شمار ملک کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے، مداحوں کی ایک بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہیں، لیکن پچھلے کچھ روز سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں اداکار کو خاکی رنگ کے لفافے میں لپٹی ہوئی ایک بوتل سے کچھ پیتے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد متعدد صارفین کا ماننا تھا یا ان پر براہ راست  شراب نوشی کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔

Image Source: Instagram

جس پر اب اداکار فیروز خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں وہ خاکی لفافے والی بوتل بھی ان کے پاس رکھی تھی۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری دوست کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میرا ذاتی وقت تھا لیکن اس دوران سب نے اپنی (خاکی رنگ کے لفافے میں رکھے مشروب پر ) رائے کا اظہار کیا۔ جس پر انہوں نے تمام مداحوں سے سوال کیا کہ آپ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ، اس لفافے میں کیا تھا؟

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں اداکار فیروز خان نے بوتل پر موجود لفافی خاکہ اتار دیا جس میں سے ایک سوفٹ ڈرنک موجود تھی، چنانچہ انہوں نے تمام تنقید کرنے والوں سے کہا کہ آپ لوگ ہر بات کا ’بتنگڑ ‘ بنا لیتے ہیں، لیکن میں کسی کو اپنی نجی زندگی میں کی جانے والی مصروفیات کا جوابدہ نہیں ہوں۔

واضح رہے رومیو ویڈز ہیر رومیو میں زبردست اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والے اداکار فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے سے دور رکھنے کے قائل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ بہت کم ہی سوشل میڈیا پر فیملی اور ذاتی مصروفیات سے متعلق اپڈیٹ شئیر کرتے ہیں۔

یاد رہے دو سال قبل اداکار فیروز خان نے شوبز کی دنیا خیر آباد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے بتایا تھا کہ “میرے شیخ، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز نہیں چھوڑ سکتا ہوں“، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انڈسٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ پیغام پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

یاد رہے سال 2020 کے اختتام کے دنوں میں سوشل میڈیا پر اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان کی کافی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، زیر گردش خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے علحیدگی کا فیصلہ رضا مندی سے کیا ہے۔ یہی نہیں علیزے سلطان کی جانب سے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاونٹ بھی دی ایکٹیویٹ کردیا گیا تھا۔ بعدازاں یہ تمام چہ میگوئیاں اور خبریں غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئیں تھیں۔ حال ہی میں جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا نام فاطمہ خان رکھا گیا یے، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *