شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے کے ساتھ ہمدردی جبکہ اداکار پر سخت تنقید کررہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ میں ان کے مدمقابل کام کرنے والی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔
اقراء عزیز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیروز کے ساتھ کام نا کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا اور میں نے وہ ہی کیا جو مجھے لگا میرے لیے صحیح ہے، مجھے لگا کہ میں فیروز کے ساتھ کام کرنے میں اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اسی لیے میں نے منع کردیا۔
پروگرام میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا یہ صحیح ہے؟ کیونکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جب عدالت میں کیس ہے اور اس پر فیصلہ نہیں آجاتا، تو ہم کیسے مان لیں کہ غلطی کس کی ہے؟ جس پر اقراء نے کہا کہ میں کسی چیز کا انتظار نہیں کررہی تھی کہ کچھ ثابت ہو تبھی فیصلہ کروں کیونکہ اس سے قبل میں اس کے ساتھ کام کر چکی تھی اور میں اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اور ہم ایک ایسے وقت میں ہیں کہ ہم اس بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہمیں کس کے ساتھ کام کرنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔میزبان کی جانب سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ اگر کل فیروز پر لگے سارے الزامات غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو کیا وہ ان کے ساتھ پھر سے کام کریں گی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس بات کو ابھی چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں بالی وڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی خوامخواہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ اُن کو آفر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد 2020 میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر رواں برس کے آغاز میں جوڑے کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش کے بعد خیال کیا گیا کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔لیکن حیران کن طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ستمبر میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔
علاوہ ازیں ، گزشتہ دنوں فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا اور ’مانگیں سب کی خیریں‘ کے نام سے پہلا گانا شیئر کیا جسے تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد نے سُنا اور دیکھا۔اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا، اور بتایا کہ گانے کی شاعری اور کمپوزنگ احمد مرتضیٰ نے ترتیب دی ہے۔مذکورہ پوسٹ پر مداحوں نے اُنہیں خوب سراہا اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…