فیروز خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ،اقراء عزیز کا ساتھ کام کرنے سے انکار

اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، شوبز انڈسٹری ان کے کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ٹی وی چینلز سے اداکار کو ڈراموں سے نکالنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ اب نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔اداکارہ کا لکھنا تھا کہ میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago