فیمنزم جو آگیا ہے، یہ لبرلز ہوتے ہیں، اجکل بہت آگئے ہیں، صدف کنول

معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دونوں فنکار شادی کے بعد سے جتنا خبروں کی زد میں رپے ہیں، اس سے قبل شاید ہی کبھی رہے ہوں۔

اس سلسلے میں حال ہی میں اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ایک انٹریو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہے، جس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں میزبان فضہ شعیب سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صدف کنول نے فیمنزم سے متعلق ایک متنازعہ دیا، جس پر کافی چرچہ جاری ہے۔

پروگرام کی میزبان کے سوال پر اداکارہ صدف کنول نے میمنزم پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ “عورت بیچاری وغیرہ نہیں ہے، عورت بہت مضبوط ہے، میں اپنے آپ کو بہت مضبوط محسوس کرتی ہوں اور یقیناً آپ بھی کرتی ہوں گی، لیکن ان کے نزدیک عورت مارچ ایک بالکل مختلف بحث ہے۔

ماڈل صدف کنول کے مطابق ہمارا شوہر ہمارا کلچر پے، مجھے اپنے شوہر کے جوتے آٹھانے ہیں، مجھے شوہر کے کپڑے استری کرنے ہیں، جو میں عموماً کرتی ہوں، لیکن مجھے معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کہاں رکھے ہیں، مجھے معلوم ہونا چاہئے کہ شہروز کی چیزیں کہا رکھی ہیں، کب اور کیا انہوں نے کھانا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ صدف کنول نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک میمنزم یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھیں، اس کی عزت کریں، کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں، جو وہ بچپن سے دیکھتی ہوئی بڑی ہوئیں، یہ انہیں سکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کا یہ ماننا ہے کہ میمنزم نے معاشرے میں لبرلز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ وہ ایک عورت ہیں، انہیں اپنے شوہر ہو سمجھنا چاہیے، اور وہ شوہر سے بہتر سمجھ سکتی ہیں۔

ایک جانب جہاں ماڈل صدف کنول نے فیمنزم سے متعلق بات کرتے ہوئے، شوہر کا خیال رکھنا اور گھریلو کام کاج کو ایک بیوی کیی اولین ذمہ داریاں قرار دیا، وہیں ان کے اس بیان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو مایوسی اور افسردگی بھی ہوئی، کئی لوگوں کے مطابق تو ماڈل صدف کنول کو بھی نہیں معلوم، کہ آخر فیمنزم ہے کیا؟

اگرچے دوسری شادی کو لیکر اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے ابتداء سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی صدف کنول سے محبت ، اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علحیدگی کے بات شروع ہوئی تھی۔ تاہم نوبیاہتا جوڑے کو ابتدائی دنوں میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھوکا دہی کے الزامات بھی عائد کئے گئے تھے لیکن انہوں نے تمام تر تنقید اور الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔

اگرچے جب اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تو انہیں ابتداء میں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا، بعدازاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر صدف کنول کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “جو بھی سن رہے ہیں، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہے اور کسی کی برائیاں نہیں کریں، انسان کے بچے بن کر رہیں، یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہیں، انہیں ختم کریں

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago