فیصل آباد میں ماں نے جان پر کھیل کر اپنی چار سالہ بیٹی کی عزت بچالی

فیصل آباد میں ماں نے اپنی چار سالہ بیٹی کی زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور مزاحمت کے دوران خود شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

فیصل آباد میں ممتاز آباد کے مضافاتی علاقے میں مبینہ طور پر چار سال کی معصوم ننھی کلی کو سلمان نامی ملزم زبردستی گھر کے قریب کھیتوں میں لے گیا اور وہاں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی لیکن ماں نے بروقت پہنچ کر اپنی بیٹی کی عزت کو پامال ہونے سے بچالیا جبکہ خود ملزمان کے زرد کوب کا نشانہ بن گئی۔

Image Source: YouTube

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ والا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب چار سالہ بچی اپنے گھر کے قریب واقع دکان جانے کے لئے نکلی تو سلمان نامی ملزم نے اسے پکڑلیا اور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بچی کو قریبی کھیتوں میں لے گیا، جب کچھ دیر تک بچی گھر واپس نہیں پہنچی تو متاثرہ بچی کے والدین نے اس کی تلاش شروع کردی، اس دوران والدین کو بچی کے چیخنے کی آوازیں آئیں تو اس کی والدہ شمائلہ بی بی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی زیادتی کی سازش ناکام بنادی۔

تاہم دوران مزاحمت تینوں ملزمان نے شمائلہ بی بی پر حملہ کردیا ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاندلیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچی کی والدہ شمائلہ بی بی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا اور زیادتی کے اس واقعے میں شامل تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 ، 511 ، 354 ، 337 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کے والدین اپنے لخت جگر کے رونے اور چیختے کی آواز پر جب جائے واردات پر پہنچے تو ملزم بچی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ماں نے ملزم پر حملہ کردیا اپنی بیٹی کو حوس خوری سے بچانے میں کامیاب ہوگئی تاہم ملزم اور اسکے ساتھیوں نے ماں کو شدید زخمی کردیا جبکہ اس دوران دو نامعلوم افراد نے والدین کو اس واقعے کی اطلاع پولیس کو نہ دینے کی دھمکی بھی دی اور ملزمان فرار ہوگئے۔

Image Source: Facebook

واضح رہے کہ آئے دن پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اگر ہم فیصل آباد کی بات کریں تو گذشتہ نو ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ ریپ کے 300 سے زائد جبکہ 72 زیادتی کی کوششوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی زیادتی کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کراچی میں بھی دل دہلانہ والا واقعہ رونما ہوا جس میں ملزمان نے ایک 5 سالہ “مروہ “نامی بچی کو اغواء کر کے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا پھر بڑی بے رحمی سے اس کو قتل کردیا۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی حال ہی میں جہلم کی ایک مسجد کے امام نے 6 سال کی بچی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بچوں کے اغواء،ان پر تشدد اور ریپ سمیت مختلف جرائم میں ملک بھر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بحیثیت قوم ہمارے لئے یہ شرمناک بات ہے کہ ہم اپنے قوم کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں گجرپورہ سانحے کے اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو مشتعل کردیا ہے اور ہر پاکستانی اس وقت غم سے دوچار ہے ۔بلاشبہ اس دردناک سانحے پر پوری قوم اپنی ماؤں ،بیٹیوں اور بچیوں کی عصمت دری کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے بلکہ عوام حکومت سے خواتین کی عصمت دری کرنے والے ملزمان کے خلاف اسلامی سزا مسلط کرنے اور سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago