بھارت میں فحش ویڈیو موت کا سبب بن گئی،ماں بیٹی نے خودکشی کرلی

بھارت میں سابقہ محبوب نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی فحش ویڈیو شیئر کردی ، شادی شدہ زندگی متاثر ہونے اور بدنامی کے خوف سے لڑکی اور اس کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جس میں فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کی وجہ سے ایک ماں بیٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ، مقامی پولیس تھانہ سے متصل ایک گاؤں میں گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی 40 سالہ والدہ اور اس کی 22 سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی کی دسمبر میں شادی ہوئی تھی۔ تاہم ، اس لڑکی کا سابقہ دوست ، جس کا نام ستیام ہے وہ اس کو شادی کے بعد بھی ہراساں کرتا تھا۔ 22 مارچ کی رات میں ستیام نے لڑکی کو اپنی اور اس کی ایک فحش ویڈیو بھیجی ، پھر اس نے یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے لڑکی کے شوہر کو بھی بھیج دی۔

image Source: Screengrab

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کو مستقل بلیک میل کررہا تھا اور کہتا تھا کہ وہ اس کے شوہر کو ان کے سابقہ تعلقات کے بارے میں سب کچھ بتادے گا۔ ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور اسے فحش ویڈیو بنانے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد ملزم نے ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ رہنے پر بھی مجبور کررہا تھا۔ جب لڑکی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا تو اس نے ویڈیو کلپ اس کے شوہر کو بھیج دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس ویڈیو کلپ کی وجہ سے اس لڑکی کے اپنے شوہر سے تعلقات متاثر ہوئے اور دو دن تک لڑکی اور اس کی والدہ گھر سے باہر نہیں نکلیں اور دو دن کے بعد ان کی لاشیں ملیں۔ ملزم ستیام پر جرم ثابت ہوگیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

image Source: Medium

سوشل میڈیا کے اس دور میں نجی ویڈیوز لیک کرنا، ان ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہ واقعات صرف ہندوستان اور پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس طرح کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔ نجی وذاتی لمحات کی تصاویر کے ساتھ بلیک میل کرنا جنسی تشدد کی ہی ایک قسم ہے جو متاثرہ خواتین کو عزت کی پامالی اور معاشرتی رویوں کے خوف کے باعث خودکشی جیسے انتہائی اقدام کی جانب راغب کرتی ہے۔

حال ہی میں بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کو ذبح کر کے سر اُس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ایک بیوی دوسرے گاؤں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا تھی اور اس کے غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے جس کی وجہ سے شوہر اور بیوی کے درمیان روز تلخ کلامی ہوتی تھی۔ ایک دن شوہر نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاؤں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

پولیس نے کارروائی کی تو بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاؤں سے برآمد ہوا ۔قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں بھارتی خاتون عائشہ کی موت نے ہر آنکھ اشکبار کردی ۔بھارتی ریاست احمد آباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ جو کہ 23 سال کی شادی شدہ خاتون تھی ، شوہر کی لاتعلقی اور آئے دن سسرالیوں کے جہیز کے مطالبہ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نہر میں کود کر اپنی جان دے دی ۔لیکن موت سے قبل بنائے جانے والی عائشہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو نے طوفان برپا کردیا۔ صارفین نے عائشہ کی موت پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا جس پر بھارتی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عائشہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago