
کیا آپ اداکار فہد مصطفی کو جانتے ہیں؟ یہ سوال یقیناً احمقانہ ہے، کیونکہ مشہور ومعروف اداکار فہد مصطفی کو کون نہیں جانتا ہے، ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کئی پاکستانی عوام فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں، اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے لہذا یہ سوال تو کسی قسم کی گنجائش ہی نہیں رکھتا ہے، لیکن اگر آپ سوال پوچھا جائے، کہ ان کی شکل کس فنکار سے یا کس شخصیت سے ملتی جلتی ہے تو یقیناً اس پر کئی جوابات ہونگے اگرچے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ آپ لوگوں کے ذہن میں کسی خواتین کا نام نہیں ہوگا لیکن کئی لوگ انہیں ایک معروف اداکارہ سے ملا رہے ہیں۔
جی ہاں، جیسے کے یہ بات واضح ہے کہ سوشل میڈیا ایک آزاد پلیٹ فارم ہے، جہاں سب کو آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے کا ناصرف کھل کر اظہار کریں بلکہ اپنی رائے کے حوالے سے تصاویریں، پوسٹ، ویڈیوز وغیرہ شئیر کریں۔ اگر دیگر صارفین آپ کی بات سے اتفاق کریں تو وہ بات بھی سر زباں ہوسکتی ہیں یعنی وائرل ہوسکتی ہے اور ایسا کچھ ہوا ٹوئیٹر پر فہد مصطفی کو لیکر، جس میں صارفین انہیں ایک خاتون اداکارہ سے مشابہت دی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پھر ایک ٹرینڈ بن کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹوئیٹر صارفین کا خیال ہے کہ پاکستانی فنکار اور ہدایتکار فہد مصطفی ایک مشہور بالی اداکارہ سے مشابہت رکھتے ہیں اور وہ بھی کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ ان کا شمار بالی ووڈ میں صف اول شامل اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ نام ہے دپیکا پڈوکون۔

ہوا کچھ یوں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اداکار فہد مصطفی کی ایک تصویر وائرل، جس میں وہ پیچھے کی جانب پوسٹ دیتے ہوئے تصویر بنوا رہے ہیں، جس پر انہیں صارفین کی جانب سے بالی ووڈ کی ڈمپل گرل ڈپیکا پڈوکون سے تشبیہ دی جانے لگی، صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ڈپیکا پڈوکون کا مردانہ ورجن ہیں ، تو کسی نے کہا کہ وہ فہد مصطفی دپیکا پڈوکون کا کھٹ والا ورجن ہیں۔ اور بس کیا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹوئیٹر کے مقبول ٹرینڈ کا حصہ بن گیا اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اگرچے کچھ صارفین اگر اس کی حمایت کررہے ہیں تو کئی کا تو خیال ہے کہ یہ محض زبردستی کی مشابہت ہے، تاہم اداکار فہد مصطفی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، مداحوں کا انتظار ہے کہ اداکار فہد مصطفی اس مشابہت پر کیا سوچتے ہیں، آیا انہیں بھی ایسا لگتا ہے یا پھر یہ محض ایک مزاق ہے۔
0 Comments