انرجی ڈرنکس کس حد تک خطرناک ہیں؟


0

ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس ہر اسٹور پر عام دستیاب ہیں اور انہیں طاقت بڑھانے یا توانائی بحال کرنے کے طور پر فروخت کرکے خصوصی طور پر بچوں اور کم عمر افراد کو بیمار کیا جا رہا ہے۔

Energy Drinks Side Effect

انرجی ڈرنکس کے استعمال سے اگرچہ فوری توانائی کا احساس ہوتا ہے مگر ان مشروبات کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق حد سے زیادہ کیفین اور مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے ڈپریشن، شدید اضطراب اور یہاں تک کہ اپنی زندگی ختم کرنے جیسے منفی خیالات جنم لے سکتے ہیں، اس لیے انرجی ڈرنکس کو بچوں کے لیے م

Energy Drinks Side Effect

ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس شریانوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر انرجی ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں پینے سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں اہم اعضاءکی جانب خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔

انرجی و کولڈ ڈرنکس کی تیاری میں کیفین، ایتھالی لین گلائی کول، فاسفورک ایسڈ، سوڈیم بینزوئیٹ ، گیسز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے اجزاء کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کی مدد سے تحلیل کرکے تیار کیا جار ہا ہے۔

انرجی ڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال فیٹ ، موٹاپا، شوگر، جگر اور فالج جیسے امراض بننے کا موجب بنتے ہیں ۔ چینی و مٹھاس انسانی خون میں شامل ہو کر خون کے خلیوں کو بے حد نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ کیلیفوریا یونیورسٹی ، امریکہ کی رپورٹ میں بتایا گیا جو افراد روزانہ ڈرنکس کے دو کین پیتے ہیں ان کا بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار اس انرجی ڈرنکس سے دور رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتی ہے۔

:مذید پڑھئیے

رات کو دیر سے کھانا کھانے کے نقصانات

کینسر کا خطرہ

برطانیہ یونیورسٹی ہنگور کی ریسریچ رپورٹ میں چینی (شوگر) کا برین کے طلب کے حصے سے مضبوط تعلق قرار دیاگیا ہے اس لیے جوافراد میٹھے کا بہت زیادہ استعمال کرتے انکے دماغ پر بہت زیادہ اثر ہوتاہے۔

دماغی اعصاب سے ہماری زبان کے ذائقے کی لذت ملتی ہے۔ایسی خواتین جو ریگولر طور پر کولڈ ڈرنکس لیتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ شدید لاحق ہوتا ہے۔

مردوں کے لئے خطرہ

مردوں کو انرجی ڈرنکس سے اجتناب کرناتمام ہی انرجی ڈرنکس میں کیفین پائی جاتی ہے جو دماغ کو ایکٹیو کرنے اور کھیلوں کی صلاحیت کو بہتر کرنے میں معاون ہوتی ہےانرجی ڈرنکس کے استعمال سے اگرچہ کھلاڑیوں کو توانائی حاصل ہوتی ہے، تاہم ان کا استعمال مردوں کے لیے صحت کے بعض مسائل پیدا کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

دل کے دورے کا خطرہ

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 200 ملی گرام کیفین کا استعمال دل کے نظام کو متاثر کرسکتا ہے جس سے دل کی دھڑکن میں بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے اور یہ مقدار ایک انرجی ڈرنک میں موجود ہوتی ہےمایو کلینک کی تحقیق میں وارننگ جاری کی گئی ہے کہ انرجی ڈرنکس پینے سے دل کی حرکت اچانک بند ہوسکتی ہے یعنی اس کے استعمال سے (کارڈک اریسٹ) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

حافظہ کمزور

وہ افراد جو درمیانی مقدار میں انرجی ڈرنک پینے کے عادی ہوتے ہیں ان کا حافظہ کمزور ہو جاتا ہے۔کچھ تحقیقی کاوشوں سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد انرجی ڈرنکس پینے کے عادی تھے ان میں تشنج کی کیفیت پیدا ہو جاتی تھی اور انہوں نے جب انرجی ڈرنکس کا استعمال بند کیا تو یہ دورے پڑنا بھی بند ہوگئے

دانتوں کی خرابی

دانتوں کی خرابی ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انرجی ڈرنکس استعمال کرنے والوں کے دانت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *