دبئی پولیس نے پاکستانی کو ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نواز دیا


0

دنیا کی کسی بھی ہیوی ٹریفک روڈ پر اگر چند منٹوں کے لئے بھی ذرا سا ٹریفک جام ہو یا اس کی روانی میں کسی بھی طرح کا کوئی خلل آئے تو یہ کئی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔

حال ہی میں ایسا کچھ دبئی کی ایک اہم شاہراہ پر بھی ہوا مگر ایک پاکستانی نے رضا کارانہ طور پر بروقت ٹریفک کو منظم کردیا۔ جس پر متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبد اللہ المری کی جانب سے ان کے اقدام کو سراہا گیا اور ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

دبئی میں رہنے والے پاکستانی عباس خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مصروف چوک کے بیچ میں کھڑا ہیں ،جب گاڑیاں اس کے پاس سے گزر رہی ہیں، اس دوران ٹریفک سگنل غیر فعال نظر آرہا ہے۔مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بے حد سراہا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے ایک تقریب میں کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے عباس خان کے اس اقدام اور دبئی سے اس محبت کی قدر کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی، عبداللہ المری نے کہا کہ عباس خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، انہوں نے جو کچھ کیا بہت اچھا اور اچھے انداز میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عباس خان نے اپنے اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے کے لیے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ جبکہ یہ اعزاز ملنے پر عباس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ شہرت یا پیسے کے لیے نہیں کیا بلکہ یہ اُن کا انسانی فریضہ تھا اور انہوں نے اسے خدا کی خاطر ادا کیا تاہم انہوں نے ایوارڈ اور اعزاز دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے اپنی نئی شہریت پالیسی کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایک پاکستانی فوڈ فوڈ ڈیلیوری بوائے عبدالغفور عبدالحکیم نے دبئی کی ایک مصروف شاہراہ سے کنکریٹ کی 2 گری ہوئی اینٹوں کو ہٹایا تھا اور کسی نے اس کے بہادرانہ عمل کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کردی، یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کرائی، جنہوں نے اپنے لاکھوں سوشل میڈیا فالوورز سے اس شخص کی شناخت کے لیے مدد مانگی۔

اس حوالے سے شیخ حمدان نے ایک پوسٹ کی، جس میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کے عمل کو سراہا گیا، اپنی پوسٹ کے ساتھ شیخ حمدان نے لکھا کہ یہ دبئی میں کیا گیا ایک اچھا عمل ہے جس کی تعریف کی جائے ، کیا کوئی اس آدمی کی شناخت کرسکتاہے؟ بعد ازاں انہوں نے پاکستانی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر سے ملاقات کی اور ٹوئٹر پر پاکستانی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر عبدالغفور کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں شیخ حمدان کو عبدالغفور کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے ساتھ عنوان میں دبئی کے ولی عہد نے لکھا کہ عبدالغفور آپ سے ملنا اعزاز کی بات ہے کیوں کہ آپ ایک حقیقی رول ماڈل ہیں جن کی تقلید کی جانی چاہیے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *