ذیابیطس خاموشی سے جسم پر وار کرتا ہے، احتیاط ضروری ہے، ماہرین


0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال چودہ نومبر کو ذیابیطس یعنی شوگر سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ذیابیطس جسم پر خاموشی سے وار کرتا ہے اور اس کی علامات فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتیں ۔ عام طور پر ٹینشن، ڈپریشن، کھانے میں چکنائی اور میٹھے کی زیادتی اس کی بنیادی وجوہات ہیں یہ ایک ایسا مرض ہے جو دل کی بیماری، فالج، نابینا پن، گردے کی خرابی اوراعضاء کے کاٹے جانے کا بھی ایک اہم سبب بن سکتی ہے لیکن ماہرین صحت کے مطابق ابتدائی تشخیص اور علاج ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچنے اور صحت مند نتائج کے حصول کیلئے بہت اہم ہیں اور اس سے بچنے کے لئے ذرا سی احتیاط ہماری زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے۔

اس حوالے سےماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض مکمل پرہیز کرتے ہوئے اچھی زندگی گزار سکتے ہیں اور اس کی بہترین مثال پاکستان کرکٹ کے نامور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ہیں جو ذیابیطس کے باوجود ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

Image Source: NPS Medicine Wise

ذیابیطس کی اقسام
اس کی دو اقسام ہیں، ٹائپ 1 اور ٹائپ 2۔

اس کی پہلی قسم موروثی ہے اور اس میں مریض کا لبلبہ انسولین بالکل نہیں بناتا اور اگر بناتا ہے تو بہت کم۔ ایسے مریضوں کا علاج صرف انسولین سے کیا جاتا ہے اور انسولین کی مدد سے جسم میں گلوکوز توانائی میں بدل جاتی ہے۔

جبکہ دوسری قسم کی بات کریں تو یہ عموما ً40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ہوتی ہیں، ایسے مریضوں کا علاج ادویات سے ممکن ہے لیکن اس میں کچھ افراد کو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

ذیابیطس کی علامات

٭اچانک بھوک بڑھ جانا
٭پیشاب کا بار بار آنا
٭تھکاوٹ محسوس ہونا یا جسم میں درد ہونا
٭بینائی کمزور ہونا
٭وزن میں کمی ہونا
٭دانت اور مسوڑھوں میں تکلیف ہونا
٭زخم کا دیر سے ٹھیک ہونا

ذیابیطس سے بچنے کا طریقہ

ذیابیطس میں جسم میں موجود لبلبہ اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں ایک زیادہ میٹھا کھانا اور دوسرا زیادہ موٹاپا کیونکہ جسم میں موجود چربی لبلبے کو اس کا کام صحیح سے کرنے میں رکاوٹ پیدا کردیتی ہے۔ اس لئے اس مرض سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ غیر ضروری میٹھا، تیز مرچوں اور بازار کے کھانوں سے اجتناب کریں۔ روزانہ ورزش اور واک کرنے کو معمول بنالیں اور اپنی روز مرہ خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ خشک میوے جات ،فائبر والی اشیاء کو اپنی غذا میں شامل رکھیں اور پانی زیادہ پئیں۔

ٹینشن اور ڈپریشن بھی ذیابیطس کی اہم وجوہات ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس لئے جتنا ممکن ہو خود کو پریشانی سے دور رکھیں ،ان احتیاطی تدابیر کو اپنانے سے اس خاموش قاتل مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کیا کہتی ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بیالیس کروڑ اور پاکستان میں تقر یبا ً70 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق 2030 تک یہ تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔اس سروے کے مطابق اگر اس مرض کی مؤثر طریقے سے روک تھام نہیں کی گئی تو 2030 تک یہ دنیا کی ساتویں بڑی جان لیوا بیماری بن جائے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format